وہ خوفناک لمحہ تھا جب برطانوی دارالحکومت لندن کے ریلوے سٹیشن پر پِٹ بل قسم کا کتے ایک شخص کو گھسیٹتے ہوئے قریب آتی ریل گاڑی کے تقریباً سامنے لے آیا۔
برطانوی ٹرانسپورٹ پولیس (بی ٹی پی) نے مشرقی لندن کے سٹراٹ فرڈ سٹیشن پر کتے پر قابو پایا۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ ایک شخص نے اتوار کی رات ایک خاتون کے دو بڑے کتوں میں سے ایک کو پکڑنے کی پیشکش کی. تاکہ انہیں کتے کا پٹہ درست کرنے میں مدد مل سکے۔
جونہی مذکورہ شخص نے کتے کا پٹہ ہاتھ میں لیا. کتے نے اچھل کر ان کا بازو منہ میں لے لیا۔ ان کا موسم سرما کا کوٹ پھاڑ ڈالا اور اس کی دھجیاں فضا میں بکھر گئیں۔
اس موقعے پر خاتون نے چلا کر کہا کہ ’کتا میرے حوالے کریں۔‘ اس دوران وہ دوسرے کتے کو سنبھالنے میں مصروف رہیں۔ انہوں نے بے بسی سے چلاتے ہوئے کہا: .’کیا وہ مجھے مل سکتا ہے؟‘ اس دوران کتے نے مذکورہ شخص کی طرف لپکنا جاری رکھا۔
متاثرہ شخص پولیس کو بلاتے ہوئے دکھائی دیے. اور کتے کا جبڑا اپنے جسم سے دور ہٹانے کی کوشش کرتے رہے۔ کتے سے بچنے کی کوشش میں مذکورہ شخص قریب آتی ڈی ایل آر ٹرین کے تقریباً سامنے آ گئے. جس پر یہ منظر دیکھنے والوں کی چیخیں نکل گئیں۔
حملے کی اطلاع
خاتون کو دونوں کتوں کو دوبارہ قابو کرتے. اور ان کا پٹہ پکڑتے ہوئے دیکھا گیا۔
بی ٹی پی کے ترجمان نے دی انڈپینڈنٹ کو بتایا: ’کل (10 دسمبر کو) ٹھیک شام ساڑھے چار بجے کے بعد سٹریٹ فرڈ سٹیشن پر کتے کے حملے کی اطلاع ملنے پر افسروں کو چوکس کر دیا گیا۔
’افسر موقعے پر پہنچ گئے اور دونوں کتوں کو ان کے لیے مخصوص محفوظ جگہ منتقل کر دیا گیا۔ معاملے کی چھان بین کی جا رہی ہے۔
’جس کسی کے پاس معلومات ہوں انہیں ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ 61016 پر ٹیکسٹ میسیج بھیج کر یا 422 of 10/12/23 کا حوالہ دیتے ہوئے 0800 40 50 40 پر کال کر کے بی ٹی پی کے ساتھ رابطہ کرے۔‘
تازہ واقعہ اس واقعے کے بعد پیش آیا جس میں 20 نومبر کو جنوبی لندن میں واقع ایک گھر میں کتے نے خاتون پر حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں زندگی کے لیے جنگ لڑ رہی ہیں۔
حالت تشویشناک
میٹروپولیٹن پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کو طبی عملے نے ہسپتال پہنچایا. جہاں ان کی حالت تشویشناک ہے۔ کتے کے حملے کا شکار ہونے والے ایک مرد کو بھی علاج کے لیے ہسپتال لے جایا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس حملے کے دوران زخمی ہونے والے کتے پر (بجلی کا جھٹکا دینے والے آلے) ٹیزر کا استعمال کیا۔ بعد ازاں اس کی کتے کی اس کمرے میں موت واقع ہو گئی. جہاں پولیس نے اسے رکھا ہوا تھا۔
کتوں کے لیے. مخصوص استثنیٰ کی فہرست میں شامل نہ ہونے کی صورت میں برطانیہ میں یکم فروری 2024 سے بہت بڑی جسامت کے مالک پٹ بل کتا پالنا غیر قانونی ہو گا۔
بہت بڑی جسامت کے. مالک پٹ بل کتوں کو ممنوعہ کتوں کی فہرست میں شامل کر دیا گیا ہے۔ اس فہرست میں بل ٹیریئر، جاپانی ٹوسا، فیلا برازیلیرو اور ڈوگو ارجنٹینو نسل کے کتے شامل ہیں۔