وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے لاہور سے تعلق رکھنے والے تین نوجوانوں کو مبینہ طور پر فرانس بھجوانے کا جھانسہ دے کر ایران میں ان کی برہنہ پُرتشدد ویڈیوز بنا کر دو کروڑ روپے فی کس تاوان کے مطالبے کا مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کر دی ہے۔
تینوں نوجوانوں کے ماموں ماجد اقبال نے ایف آئی اے میں واقعے کی رپورٹ درج کروائی تھی۔
انہوں نے انڈپینڈنٹ اردو کو بتایا کہ ’میاں فاروق اور محمد کاشف نے خود کو ٹریول ایجنٹ ظاہر کر کے. ہم سے فرانس بھجوانے کے 90 لاکھ روپے طے کیے تھے، لیکن کچھ دن بعد انہوں نے ایران کے شہر تہران. سے ہمیں ویڈیوز بھجوائیں، جن میں میرے تینوں بھانجوں. اور دیگر افراد کو برہنہ کر کے. ان پر تشدد اور اعضا کاٹتے دکھایا گیا۔ اب ان کی واپسی کے لیے. دو کروڑ روپے کی ڈیمانڈ کی جا رہی ہے۔‘
جیا بگا کے رہائشی ماجد اقبال کی جانب سے انڈپینڈنٹ اردو کو فراہم کی گئی. ویڈیوز میں نوجوانوں پر انسانیت سوز تشدد ہوتا ہوا دیکھا جا سکتا ہے۔
ایف آئی اے حکام کے مطابق واقعے میں ملوث ہونے کے الزام میں تین افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے، تاہم ایف آئی اے کی جانب سے اس بارے میں مزید کوئی موقف نہیں دیا گیا۔
...
نوجوانوں کو بیرون ملک بھجوانے کا معاملہ کیسے طے ہوا؟
ماجد اقبال نے بتایا: ’میرے تین بھانجے محمد سہیل رشید، محمد ارسلان اور محمد خرم بیرون ملک جا کر ملازمت کرنے کے خواہش مند تھے۔ اس حوالے سے میری ملاقات لاہور میں محمد شہزاد سے ہوئی، جنہوں نے ہمیں محمد کاشف اور میاں فاروق سے ملوایا۔
’انہوں نے کہا کہ وہ ٹریول ایجنٹ ہیں. اور بیرون ملک بجھوانے کے ویزوں کا کام کرتے ہیں۔ ان کے پاس فرانس کے تین ویزے ہیں، لہذا وہ میرے بھانجوں کو فرانس بھجوا سکتے ہیں۔ ایک ویزے کے لیے 30 لاکھ روپے کی رقم طے پائی اور تینوں کے مجموعی طور پر ہم نے. 90 لاکھ روپے ادا کرنا تھے۔‘
ماجد کے بقول: ’ہم نے پہلے 15 لاکھ روپے ادا کر دیے اور بقایا فرانس پہنچ کر دینے تھے۔ کچھ دن بعد انہوں نے کہا کہ کسی وجہ سے پہلے ایران جانا پڑے گا، وہاں سے فرانس لے کر جائیں گے۔ انہوں نے تینوں کو ایران کے ویزے دے دیے اور کچھ دن بعد وہاں سے تشدد کی ویڈیوز بھیج کر دو کروڑ 80 لاکھ روپے کا مطالبہ کیا. اور دھمکی دی کہ رقم ادا نہ کی تو تینوں کو قتل کر دیں گے۔‘
ایف آئی اے حکام کے مطابق مقدمے کے اندراج کے بعد ایک ٹیم تشکیل دی گئی. اور جیا بگا میں واقعے ایک ڈیرے پر چھاپہ مار کر مدعی کے شناخت کرنے پر اسماعیل اور کاشف کو گرفتار کر لیا گیا۔
مناظر: 138 امریکی ڈالر کی قدر میں معمولی اضافہ مسلسل جاری ہے جس کی وجہ سے روپے کی قدر گر رہی ہے۔ نٹر بینک میں ڈالر 8 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 284 روپے کا […]
0 0 مناظر: 156 دبئی سے کراچی آنے والی غیر ملکی ایئر لائن کی پرواز میں دورانِ سفر 2 کروڑ روپے مالیت کا سونا چوری ہونے کی واردات پر متعلقہ اداروں نے سر جوڑ رکھے […]