لاہور ایئرپورٹ بین الاقوامی پروازوں کیلئے عارضی طور پر بند

لاہور

لاہور ایئرپورٹ بین الاقوامی پروازوں کےلیے عارضی طور پر بند کردیا گیا ہے۔ 

ذرائع سول ایوی ایشن اتھارٹی کا کہنا ہے. کہ اس حوالے سے جاری نوٹم کے مطابق ہوائی اڈے پر اندرون ملک کی پروازیں اور کارگو جہاز لینڈ کر سکتے ہیں۔

دوسری جانب ترجمان سی اے اے کا کہنا ہے. کہ لاہور ایئرپورٹ پر امیگریشن سسٹم بحالی کےلیے. رات 10 بجے تک کا وقت دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایس سسٹم بحال ہونے پر انٹرنیشنل فلائٹ آپریشن شروع ہوسکے گا۔

فضا میں موجود غیر ملکی فلائٹس کو متبادل ایئرپورٹ پر منتقل کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔ 

خیال رہے کہ لاہور ایئرپورٹ کے لاؤنج میں آگ لگ گئی تھی. جس کی وجہ سے امیگریشن کا عمل متاثر ہوگیا تھا۔ 

رپورٹس کے مطابق آگ امیگریشن کاؤنٹر کی سیلنگ میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی تھی، آگ سے ایئرپورٹ کا امیگریشن سسٹم جل گیا۔

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.