فائٹ سے پہلے بھارتی حریف نے بدتمیزی، گالم گلوچ کی تھی، شاہ زیب رند

2
0

پاکستانی فائٹر شاہ زیب رند کا کہنا ہے کہ فائٹ سے پہلے پریس کانفرنس میں بھارتی حریف نے بدتمیزی کی تھی اور انتہائی نامناسب الفاظ اور گالم گلوچ کی تھی۔

ڈان نیوز کے پروگرام ’ری پلے‘ میں بات کرتے ہوئے. شاہ زیب رند نے کہا کہ ’الحمداللہ میں بہت خوش ہوں، یہ جیت میری نہیں بلکہ پورے پاکستان کی ہے، میں نے محنت کی اور فتح حاصل کی، مجھ پر بہت دباؤ تھا لیکن میں جانتا تھا کہ ملک کا نام روشن کرنا ہے۔‘

انہوں نے کہا کہ ’اس فائٹ کے لیے میں نے بہت زیادہ تیاری کی تھی، امریکا میں رمضان میں ٹریننگ کرنا بہت سخت اور مشکل ہوتا ہے لیکن میں نے اپنی ٹریننگ جاری رکھی، میں جانتا تھا. کہ یہ جیت پاکستان کے لیے بہت بڑی فتح ہونے والی ہے اور میں جانتا تھا کہ جیتوں گا۔‘

ان کا کہنا تھا. کہ یہ بہت بڑی فائٹ تھی. اور بھارت کے خلاف ہمیشہ بڑی فائٹس ہوتی ہیں، یہ فائٹ دیکھنے کے لیے بھارتی اداکار سلمان خان .اور بڑے نام آئے ہوئے تھے۔

شاہ زیب رند نے بتایا کہ فائٹ سے پہلے پریس کانفرنس میں بھارتی حریف نے بدتمیزی کی تھی. اور انتہائی نامناسب الفاظ اور گالم گلوچ کی تھی۔

سلمان خان

ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ ’فائٹ کے بعد سلمان خان نے مجھے خود اپنے پاس بلایا اور حوصلہ بڑھایا، انہوں نے بہت تعریف کی جبکہ وہ مجھے پہلے سے جانتے تھے، انہوں نے پہلے بھی میری فائٹس دیکھی ہوئی تھیں۔‘

واضح رہے کہ دو روز قبل دبئی میں ہونے والے کراٹے کامبیٹ مقابلوں میں پاکستانی فائٹرز چھا گئے تھے، پاکستانی فائٹرز شاہ زیب رند اور علی رضوان نے بھارتی حریفوں کو پہلے ہی راؤنڈز میں شکست دےدی. جبکہ علومی کریم کی جگہ لڑنے والے فیضان خان بھارتی حریف سے ہار گئے۔

بعد ازاں بھارتی حریف پر پے در پے وار کرنے والے پاکستانی کپتان شاہ زیب رند کی بولی وڈ اداکار سلمان خان سے بھی ملاقات ہوئی تھی، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے. کہ سلمان خان شاہ زیب رند. سے نیک خواہشات کا اظہار کر رہے ہیں اور انہیں بھارت کے خلاف جیت پر مبارک باد دے رہے ہیں۔

اس دوران بولی وڈ اسٹار نے پاکستانی کپتان کو گلے مل کر مبارک باد دیتے ہوئے. کہا کہ ہر جگہ 20، 20 سیکنڈ میں ناک آؤٹ کر دیتے ہو یار۔

بھارتی اداکار نے پاکستانی کراٹے ماسٹر سے سنجے دت کے بیٹے کا تعارف بھی کرایا۔

شاہ زیب رند نے فائٹ جیتنے کے. بعد سلمان خان کو مخاطب کرتے ہوئے. کہا کہ بچپن سے آپ کو دیکھ کر بڑا ہوا ہوں، آپ سُپر اسٹار ہیں۔

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.