انسان اپنے ساتھ پیش آنے والے خلاف توقع واقعات پر اپنا غصہ نکال دیتا ہے لیکن یہاں حجام کے پاس آنے والے شخص نے اس کی غلطی پر غصہ بھی منفرد انداز میں نکال ڈالا۔
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مشرقی تھائی لینڈ کے شہر پٹایا میں ایک امریکی شخص سیلون گیا اور وہاں موجود حجام سے بالوں کا خوبصورت ڈیزائن بنانے کا کہا۔
چونکہ سپھاچائی نامی اس تھائی حجام کو انگریزی بہتر انداز میں سمجھ نہیں آرہی تھی. اس لیے سیاح نے اسے ہاتھوں کے اشاروں سے بالوں کا اسٹائل بتایا۔
بال تراشے جانے کے بعد سیاح نے اپنا چہرہ شیشے میں دیکھا تو وہ آگ بگولہ ہوگیا. کیونکہ اس نے اپنے ہاتھوں کے اشارے سے جو سمجھایا تھا ویسا ہیئر اسٹائل نہیں بن سکا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق مذکورہ شخص نے اس حجام کو ہی پکڑ کر گنجا کر ڈالا۔
سپھاچائی کا کہنا تھا کہ اس شخص نے میری قینچی اور ٹریمر اٹھایا. اور میرے بالوں کو کاٹنا شروع کردیا، چونکہ میں اس سیاح سے لڑنے کے نتائج کے بارے میں سوچتے ہوئے اپنے ملازمت جانے سے خوفزدہ ہوگیا. اس لیے میں چپ کرکے بیٹھا رہا اور وہ مجھے گنجا کرکے چلا گیا۔