صرف ہیروئن نہیں بلکہ معاشرے میں تبدیلی کی وجہ بننا چاہتی ہوں، سونیا حسین

1
1
سونیا حسین

پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ ورسٹائل اداکارہ سونیا حسین نے حالیہ انٹرویو میں کیریئر کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ انڈسٹری میں صرف ہیروئن بننے نہیں بلکہ وہ معاشرے میں تبدیلی کی وجہ بننا چاہتی ہیں۔

نجی نیوز ویب سائٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے ایک سوال ’عید الفطر پر ریلیز ہونے والی فلم میں روایتی ہیرون کے کردار کا انتخاب کرنے کی بجائے باکسر کے کردار کا انتخاب کیوں کیا؟‘ کے جواب میں اداکارہ سونیا حسین کا کہنا ہے. کہ فلموں میں خواتین کو صرف آئٹم گرل کے طور پر نہیں دِکھانا چاہیئے۔

فلم ’دادل‘ میں اپنے کردار کے حوالے سے ان کا کہنا ہے. کہ لوگ ان کو ایسے کردار میں پسند کرتے ہیں. اور وہ اسے خوش قسمتی سمجھتی ہیں کہ انہیں ایسے کردار آفر ہوتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ اس فلم سے قبل انہوں نے صرف بچپن میں ایک کھلونا گن اٹھائی تھی. لیکن ’دادل‘ کی وجہ سے انہیں موقع ملا کہ وہ بندوق کو استعمال کرنا سیکھیں۔

رومینٹک رول ادا کرنے کے متعلق اداکارہ نے بتایا. کہ کچھ عرصہ قبل ہی انہوں نے فلم ’ٹچ بٹن‘ میں رومینٹک رول کیا ہے۔

سونیا حسین کا کہنا تھا کہ وہ انڈسٹری میں صرف ہیروئن بننے نہیں آئی ہیں بلکہ وہ معاشرے میں تبدیلی کا پیغام پہنچانا چاہتی ہیں اور فلموں میں خواتین کو صرف آئٹم گرل نہیں ہونا چاہئے۔

خیال رہے کہ حال ہی میں ان کی فلم ’دادل‘ ریلیز ہوئی ہے جس میں انہوں نے لیاری سے تعلق رکھنے والی ایک بلوچ باکسر کا کردار نبھایا ہے۔ اس فلم کی ہدایت کاری ابوعلیحہ کی ہے۔

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.