کچھ لوگ صبح نہانے کو ترجیح دیتے ہیں جبکہ کچھ لوگ شام کو نہانا پسند کرتے ہیں۔ ان میں سے کون صحیح کر رہا ہے؟
یہ ایک ایسا سوال ہے جو شاید ہمیں کسی بھی دوسری چیز سے زیادہ تقسیم کرتا ہے۔ اور وہ ہے کیا نہانا آپ کی صبح میں کیا جانے والا پہلا کام ہے یا رات کو کیا جانا والا آخری کام؟ یا شاید آپ 34 فیصد ایسے امریکیوں کی طرح ہیں جو روزانہ نہاتے ہی نہیں ہیں۔
آپ شاید سوچتے ہوں گے کہ آپ کے انتخاب کا آپ کی صحت پر کیا اثر پڑتا ہے؟
ہم میں سے بہت سے لوگ ہر صبح ادھ کھلی آنکھوں کے ساتھ سب سے پہلے جو کام کرتے ہیں وہ شاور میں کودنا ہوتا ہے۔
صبح کے وقت نہانے کے حامیوں کا کہنا ہے کہ گرم پانی کے فوارے کے نیچے 10 منٹ تک کھڑے ہونے سے انھیں جاگنے اور تازہ دم محسوس کرنے اور دن شروع کرنے کے لیے تیار ہونے میں مدد ملتی ہے۔
یہ ایک ایسا سوال ہے جو شاید ہمیں کسی بھی دوسری چیز سے زیادہ تقسیم کرتا ہے۔ اور وہ ہے کیا نہانا آپ کی صبح میں کیا جانے والا پہلا کام ہے یا رات کو کیا جانا والا آخری کام؟ یا شاید آپ 34 فیصد ایسے امریکیوں کی طرح ہیں جو روزانہ نہاتے ہی نہیں ہیں۔
صحت پر اثر
آپ شاید سوچتے ہوں گے کہ آپ کے انتخاب کا آپ کی صحت پر کیا اثر پڑتا ہے؟
ہم میں سے بہت سے لوگ ہر صبح ادھ کھلی آنکھوں کے ساتھ سب سے پہلے جو کام کرتے ہیں. وہ شاور میں کودنا ہوتا ہے۔
صبح کے وقت نہانے کے حامیوں کا کہنا ہے کہ گرم پانی کے فوارے کے نیچے 10 منٹ تک کھڑے ہونے سے انھیں جاگنے اور تازہ دم محسوس کرنے اور دن شروع کرنے کے لیے تیار ہونے میں مدد ملتی ہے۔
تو سائنس کیا کہتی ہے کہ کون سا وقت واقعی ہمارے لیے. زیادہ فائدہ مند ہے؟
نہانے سے ہماری جلد سے گندگی، پسینہ اور تیل کو دور کرنے میں مدد ملتی ہے۔
یہ سب ماحول کی آلودگیوں، دھول اور پولن کی وجہ سے دن بھر ہمارے جسم پر جمع ہوسکتا ہے۔
اگر آپ رات کو سونے سے قبل نہاتے نہیں ہیں. تو یہ سب گندگی آپ کے بستر کی چادروں اور تکیے پر جمع ہوجاتی ہے۔
صرف یہی نہیں آپ کی جلد مائیکروبیلز سے بھری ہوئی ہے۔ جلد کے کسی بھی حصے پر زوم کریں اور آپ کو وہاں10 ہزار سے 10 لاکھ بیکٹیریا رہتے ہوئے ملیں گے۔
یہ سب آپ کے پسینے کے غدود میں چھپے ہوئے تیل سے خوراک حاصل کرتے ہیں۔ اگرچہ پسینے کی خود بدبو نہیں ہوتی تاہم لیکن بیکٹیریا. کی جانب سے تیار کردہ گندھک کے مرکبات جیسے سٹیفیلوکوکس اس کی وجہ بنتے ہیں۔
لہٰذا سونے سے قبل نہانا حفظان صحت کے لیے. زیادہ بہتر معلوم ہوتا ہے۔