شاہ رخ خان ’شہنشاہِ بالی ووڈ‘ کیوں؟

2
2

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان آج اپنی 57ویں سالگرہ منا رہے ہیں، رات گئے ہی مداح ان کے گھر کے باہر جمع ہونا شروع ہوگئے تھے تاکہ اپنے پسندیدہ اداکار کو سالگرہ کی مبارک دے سکیں۔

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان

شاہ رخ خان مداحوں کے دل پر ایسے راج کرتے ہیں کہ انہیں کنگ خان، شہنشاہِ بالی ووڈ کہا جاتا ہے۔

گفتگو کے ماہر:

فلموں کے علاوہ بھی شاہ رخ خان کی گفتگو کی صلاحیت بےنظیر ہے. ان کی حسِ مزاح بہت اچھی ہے، وہ سنجیدہ بھی ہوتے ہیں، وہ مختلف زبانوں پر عبور رکھتے ہیں۔

شاہ رخ نڈر ہیں:

شاہ رخ خان کا تعارف ان کی بےخوفی اور نڈر ہونا ہے. وہ کسی کے دباؤ میں نہیں آتے۔

پیسہ کمانے کا ہنر:

کنگ خان مٹی کو ہاتھ لگائیں تو سونا بن جائے. فوربز میگزین کے مطابق ان کے پاس 6 ہزار کروڑ روپے کے اثاثے ہیں، ان کا شمار دنیا کے امیر ترین اداکاروں میں ہوتا ہے۔

کولکتہ نائٹ رائیڈرز ٹیم:

بالی ووڈ شہنشاہ نے انڈین پریمیئر لیگ میں. ایک ٹیم کولکتہ نائٹ رائڈرز خریدی، وہ اب تک اس ٹیم کو کامیابی کے ساتھ چلا رہے ہیں۔

منت:

شاہ رخ خان کی رہائش گاہ ’منت‘ کے حوالے سے بہت سی باتیں کہی جاچکی ہیں، ان کا گھر ممبئی کا لینڈ مارک ہے۔

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.