سونے کی فی تولہ قیمت میں 4100 روپے کی کمی

ملک میں مسلسل دوسرے روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 4 ہزار روپے سے زائد کی کمی ہوگئی۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن. کے مطابق آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 4100 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد فی تولہ سونے کا دام 2 لاکھ 74 ہزار 300 روپے ہے۔

علم میں رہے کہ گزشتہ روز سونے کا فی تولہ دام 4300 روپے کم ہوا تھا۔

ایسوسی ایشن کے مطابق آج 10 گرام سونا. 3515 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 35 ہزار 168 روپے ہوگیا ہے۔

اسی طرح عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 41 ڈالر کم ہو کر 2 ہزار 631 ڈالر فی اونس ہے۔

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.