سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں رمضان کا چاند نظر آیا؛ کل سے روزے شروع

💬0

سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں رمضان کا چاند منگل رات دیکھا گیا: گلف نیوز رپورٹ

الگ الگ رپورٹس کے مطابق، گلف نیوز نے بتایا ہے کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات دونوں. میں مقدس مہینہ رمضان المبارک کا آغاز بدھ 18 فروری سے ہوگا، یعنی کل سے پہلا روزہ رکھا جائے گا۔

سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) نے بھی اپنے آفیشل ایکس اکاؤنٹ پر اعلان کیا کہ سعودی عرب میں رمضان کا پہلا روزہ بدھ 18 فروری کو ہوگا۔

دوسری جانب، افغان خبر رساں ادارہ طولو نیوز نے بھی اطلاع دی ہے کہ افغانستان میں رمضان المبارک 18 فروری سے شروع ہو رہا ہے۔ سپریم کورٹ کے جاری بیان کے مطابق، پروان، قندھار، ہلمند اور زابل صوبوں میں بڑی تعداد میں لوگوں نے رمضان کا ہلال دیکھا. اور اس کی شہادت شریعہ عدالتوں کو پیش کی۔

پاکستان ميں رمضان

ادھر پاکستان میں، اسپیس اینڈ اپر ایٹماسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو) نے گزشتہ ہفتے پیش گوئی کی تھی. کہ رمضان کا آغاز جمعرات 19 فروری کو ہونے کا زیادہ امکان ہے۔ تاہم، سپارکو نے واضح کیا. کہ حتمی اعلان صرف رویت ہلال کمیٹی کرے گی، جو ملک بھر سے معتبر گواہوں کی شہادتوں کی بنیاد پر فیصلہ کرتی ہے۔

یہ بات قابل ذکر ہے. کہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل پشاور میں اوقاف ڈیپارٹمنٹ کی عمارت میں ہوگا۔ مذہبی امور کی وزارت کی جانب سے. جاری نوٹیفکیشن کے مطابق، زونل اور ڈسٹرکٹ کمیٹیاں بھی اپنے متعلقہ ہیڈ کوارٹرز میں اجلاس کریں گی۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین. موصولہ معلومات کی روشنی میں چاند. کی رویت یا عدم رویت کا اعلان کریں گے۔

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.