
دورِ جدید میں جہاں ٹیکنالوجی اور مشینوں نے زندگی کو آسان بنا دیا ہے وہیں بیشتر افراد ان آسانیوں کے سبب سستی کا بھی شکار ہوگئے ہیں۔
اکثر افراد اپنا زیادہ تر وقت دفتری کام کے سلسلے میں بیٹھے کر گزارتے ہیں، جبکہ گھریلو خواتین بھی اپنا زیادہ تر وقت ٹی وی کے سامنے بیٹھ کر گزارتی ہیں۔
آج انسان اس بات کا اندازہ ہی نہیں کرپاتا کہ وہ دن بھر میں کتنا وقت بیٹھ کر گزارتا ہے۔ ایک اندازے کے مطابق دفتروں میں کام کرنے والے افراد (ڈیسک ورکرز). کی زیادہ تر تعداد 10 گھنٹے بیٹھ کر گزارتی ہے، جس کے سبب ان کے پاس جسمانی سرگرمیوں کے لیے وقت نہیں بچ پاتا۔
جسمانی سرگرمیوں کی کمی جہاں انسان کے متحرک رہنے پر اثر انداز ہوتی ہے، وہیں اس کی صحت پر بھی۔ تاہم بیٹھ کر وقت گزارنے. کا نقصان صرف جسمانی سرگرمیوں. کی کمی کی صورت ہی نہیں نکلتا. بلکہ صحت کے مختلف مسائل کا سبب بھی بنتا ہے۔
ماہرین کے مطابق زیادہ تر وقت بیٹھ کر گزارنا ضرورت سے زیادہ چینی اور تمباکو کے استعمال جتنا ہی خطرناک ہے۔
اگر آپ کے دن کا بھی بیشتر حصہ بیٹھ کر گزرتا ہے. تو ان مسائل سے متعلق آگاہی آپ کے لیے. بےحد ضروری ہے۔