سعودی عرب کے النصر کلب کے ساتھ تقریبا 20 کروڑ یورو کا معاہدہ کرنے کے بعد پرتگال کے سپرسٹار کرسٹیانو رونالڈو سعودی عرب پہنچ گئے ہیں اور آج ایک تقریب میں مداحوں کے سامنے آئیں گے۔
الاخباریہ کے مطابق پانچ مرتبہ ’بیلن ڈی اور‘ (دنیا کے بہترین کھلاڑی ہونے کا اعزاز) کے فاتح 37 سالہ کھلاڑی پیر کی شب دارالحکومت پہنچے۔ اور اپنے ساتھیوں کے ساتھ ایک لگژری ہوٹل میں قیام پذیر ہیں۔
ایک عہدیدار نے فرانسیسی خبررساں ادارے اے ایف پی کو بتایا۔ ’وہ معاونین کی ایک بڑی ٹیم۔ اور حتی کہ ایک نجی سکیورٹی فرم کو بھی ساتھ لائے ہیں۔‘
رونالڈو نے ایک ٹی وی انٹرویو میں مانچسٹریونائیٹڈ کلب کو تنقید کا نشانہ بنانے کے بعد اسے چھوڑ دیا تھا۔حکام کا کہنا ہے کہ وہ منگل (آج) کی شام 7:00 بجے ریاض میں النصر کے مرسول پارک سٹیڈیم میں مداحوں کے سامنے آئیں گے۔ اس سٹیڈیم میں25 ہزار افراد کی گنجائش ہے۔
آخری باب
رونالڈو کا یہ قدم ان کے شاندار کیریئر کے تازہ ترین اور ممکنہ طور پر آخری باب سعودی عرب کے ہمسایہ ملک قطر میں ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل سے باہر ہونے کے چند ہفتوں بعد سامنے آیا ہے ، جہاں ان کے عظیم حریف لیونل میسی نے ارجنٹینا کے ساتھ ٹرافی اٹھائی تھی۔
نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر ایک عہدیدار نے بتایا۔ کہ النصرکلب کو توقع ہے کہ نقاب کشائی کے۔ موقع پرسٹیڈیم شائقین سے بھرا ہوا ہوگا۔
سعودی لیگ چیمپیئن میں۔ نو بار فاتح النصر کلب نے رونالڈو کے معاہدے کو ’،تاریخ رقم کرنے سے زیادہ‘ قرار دیتے ہوئے دعویٰ کیا ہے۔ کہ ان سے لیگ کے باقی حصے بلکہ ملک پر بھی مثبت اثر پڑے گا۔
مانچیسٹر یونائیٹڈ نے ورلڈ کپ۔ کے دوران رونالڈو کے معاہدے کو ایک دھماکہ خیز انٹرویو کے بعد ختم کر دیا تھا۔ اس انٹرویو میں انہوں نے کہا تھا کہ انہیں کلب کی طرف سے ’دھوکے کا احساس ہوا‘ اور وہ کوچ ایرک ٹین یاگ کا کوئی احترام نہیں کرتے۔
The best online game reactoonz demo where you can get money, buy yourself a new phone or car, close the mortgage on your room and just two months, hurry up register and win.