جمعے کو سعودی عرب میں دنیا بھر سے آئے لاکھوں مسلمانوں نے فریضہ حج ادا کر رہے ہیں۔ اسلام کے مقدس ترین مقام پر پہنچنے والے حاجیوں کی تعداد گذشتہ دو برس کے بعد اب کافی زیادہ ہے۔
یاد رہے کہ کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے گذشتہ دو حج بہت محدود ہوئے تھے. اور حاجیوں کے لیے سماجی فاصلہ برقرار رکھنا اور ماسک پہننے جیسی شرائط بھی تھیں۔
اس بار دس لاکھ مسلمان فریضہ حج ادا کر رہے ہیں. جن میں سے ساڑھے آٹھ لاکھ حاجی بیرون ممالک سے سعودی عرب پہنچے ہیں۔
واضح رہے کہ سعودی عرب کی حکومت نے. پہلی بار خواتین کو بغیر محرم کے فریضہ حج کی ادائیگی کی اجازت دی ہے۔ محمد بن سلمان کے دور میں سعودی عرب نے متعدد اصلاحات کا اعلان بھی کیا۔
اسلامی تعلیمات کے مطابق جب جنت سے حضرت آدم اور بی بی حوا کو نکالا گیا تھا. تو وہ عرفات کی پہاڑی جسے جبل الرحمت کہا جاتا جاتا ہے، کے اس مقام پر دوبارہ ایک دوسرے سے ملے تھے۔
مقام عرفات پر حاجی گڑگڑا کر اپنے گناہوں کی معافی مانگتے ہیں اور خیر و برکت کے لیے ہاتھ اٹھاتے ہیں۔
[email protected]