دہلی میٹرو ٹرین کو بھارت میں سب سے زیادہ سہولت والا آمد و رفت کا ذریعہ سمجھا جاتا ہے۔
لیکن آئے روز دہلی میٹرو ٹرین میں کچھ نہ کچھ ایسا انوکھا اور اچھوتا واقعہ ہوتا ہے. جو سب کی توجہ کا مرکز بن جاتا ہے۔
لڑائی جھگڑے سے لے کر پیار محبت کی پینگیں، ڈانس، تقریر اور نا جانے کیا کیا، دہلی میٹرو ٹرین میں سب نظر آتا ہے۔
ایسی ہی ایک نوجوان لڑکی کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جو میٹرو میں کھڑی اپنے بالوں پر اسٹریٹنر کا استعمال کر رہی ہے۔
لڑکی نے میٹرو کے پلگ سے .اسٹریٹنر کو بجلی دی اور کھڑے کھڑے ہی بالوں پر اسٹریٹنر چلا دیا۔
اس سے پہلے بھی دہلی. میٹرو کے کئی دلچسپ واقعات کی ویڈیوز وائرل ہوچکی ہیں۔