
لندن کے مشہور ویمبلے اسٹیڈیم نے اس سے قبل کبھی کسی پنجابی گلوکار کی میزبانی نہیں کی تھی، مگر ہفتہ کی رات یہ تاریخ بدل گئی۔
’’پنجابی آ گئے اوئے!‘‘ بھارتی سپر اسٹار دِلجیت دوسانجھ نے. یہ اعلان کرتے ہوئے جنوبی ایشیائی موسیقی کی مقبول ترین اصناف میں. سے ایک کو دنیا کے سب سے بڑے اسٹیجز میں سے ایک تک پہنچا دیا۔
ان کے ’’اورا ورلڈ ٹور‘‘ کے تحت ہونے. والی اس پرفارمنس میں تقریباً 90 ہزار افراد نے شرکت کی، جس کی تصدیق دوسانجھ کی ٹیم کی جانب سے انسٹاگرام پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو سے ہوتی ہے۔
گویا یہ تقریب پہلے ہی کافی یادگار نہ تھی. کہ دوسانجھ نے پاکستانی موسیقی کے عظیم اور مرحوم فنکار نصرت فتح علی خان. کی گائی ہوئی کلاسک ’’سانسوں کی مالا پہ‘‘ کو اپنی پُرتاثر آواز میں پیش کر کے مداحوں کو جذباتی کر دیا۔
مداحوں نے موبائل فون کی روشنیاں لہرائیں. اور دِلجیت کی پُرسکون آواز کے ساتھ گنگناتے رہے، جبکہ ویمبلے اسٹیڈیم جذبات سے گونج اٹھا۔ یہ وہی اسٹیڈیم ہے جہاں مائیکل جیکسن، کوئین، میڈونا، ڈیوڈ بووی اور یو ٹو. جیسے عالمی فنکار یادگار پرفارمنس دے چکے ہیں۔
