دوران تعلیم والدین نے ایک ہی ہفتے میں نکاح کروادیا تھا، جنید نیازی

1
1

ٹی وی پر نشر ہونے والے مقبول ڈرامے ’بے بی باجی‘ کے اداکار جنید نیازی نے پہلی بار ذاتی زندگی پر کھل کر بات کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ ان کا نکاح زمانہ طالب علمی میں ہی والدین نے اپنی پسند کی لڑکی سے کروادیا تھا۔

جنید نیازی نے چند سال قبل اپنی ہی دور کی رشتے دار ٹی وی اینکر شجیہ نیازی سے شادی کی تھی، جن سے انہیں ایک بیٹی ایزا نیازی بھی ہیں۔

حال ہی میں جنید نیازی ’دی نائٹ شو‘ میں شریک ہوئے، جہاں انہوں نے اداکاری سمیت ذاتی زندگی پر کھل کر بات کی اور بتایا کہ کس طرح ان کی جلد شادی کروائی گئی۔

ان کے ساتھ شو میں طوبیٰ انور بھی شریک ہوئیں. اور انہوں نے بھی اپنی ذاتی زندگی سمیت شوبز کیریئر پر کھل کر بات کی۔

جیند نیازی نے پروگرام کے دوران انکشاف کیا کہ ماڈلنگ شروع کرتے وقت ان کا وزن 110 کلو گرام تھا. اور فیشن شو میں انہیں دیکھنے کے بعد ایک شخص نے انہیں ’باڈی شیمنگ‘ کا نشانہ بنایا۔

ان کے مطابق ان کا وزن دیکھنے کے بعد ایک شخص نے انہیں کہا. کہ اب ان جیسے لوگ ماڈلنگ میں آئیں گے۔

اداکار کے مطابق مذکورہ شخص کی باڈی شیمنگ کے بعد انہوں نے محنت کرکے تین ماہ میں اپنا وزن تیس کلو کم کیا اور پھر مسلسل انہوں نے وزن کم کیا۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ماڈلنگ کرتے. وقت انہوں نے ملازمت بھی شروع کردی تھی، کیوں کہ ماڈلنگ سے انہیں اتنی کمائی نہیں ہوتی تھی۔

آسٹریلیا میں تعلیم

جنید نیازی کے مطابق جب وہ آسٹریلیا میں تعلیم حاصل کر رہے تھے. تب چھٹیوں پر آنے کے بعد والدین نے ان کا ایک ہفتے میں ہی نکاح کروادیا۔

انہوں نے بتایا کہ والد نے انہیں موبائل فون پر ایک لڑکی کی تصاویر دکھائیں. اور پوچھا کہ کیسی ہیں. اور پھر والدہ نے انہیں بتایا کہ ان کے والد نے ان کی دلہن پسند کرلی ہے، اب وہ انکار بھی نہیں کرسکتے۔

اداکار کے مطابق پھر ایک ہی ہفتے میں ان کا نکاح کروادیا گیا. اور وہ تعلیم مکمل کرنے کے لیے آسٹریلیا چلے گئے۔

جنید نیازی نے بتایا کہ ان کی اہلیہ ان کی دور کی رشتے دار تھیں اور وہ صحافت کرتی تھیں، ان کے والد نے انہیں کہیں دیکھا تو وہ انہیں پسند آگئی تھیں۔

ایک سوال کے جواب میں جنید نیازی نے یہ بھی بتایا کہ شادی کے بعد ماڈلنگ میں کبھی کبھار ان کی پورے مہینے کی کمائی محض تین ہزار روپے ہوتی تھی. اور اس وقت ان کے ہاں بیٹی کی پیدائش بھی متوقع تھی۔

اداکار کے مطابق لیکن بیٹی کی پیدائش کے بعد ان کی قسمت بدل گئی اور انہیں بڑے بڑے پروجیکٹس میں کام ملنے لگا اور آج وہ ایک اچھے اور مصروف اداکار ہیں۔

خیال رہے کہ جنید نیازی کی اہلیہ اینکر شجیہ نیازی ہیں. جو اس وقت سنو ٹی وی پر پروگرام کرتی ہیں، اس سے قبل وہ مختلف ٹی وی چینلز میں. بھی پروگرامات کر چکی ہیں۔

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.