گائے اور بچھڑوں کی قیمتوں کے بارے میں آپ جانتے ہی ہیں کہ ان کی قیمتیں خوبصورتی اور وزن کے اعتبار سے ہوتی ہیں۔
قیمتوں کا تعین کیا جائے تو یہ لاکھوں .میں شمار ہوسکتی ہیں .لیکن کیا کبھی آپ نے یہ سنا ہے. کہ ایک بچھڑے کی قیمت ایک ارب روپے سے بھی زائد ہوسکتی ہے؟
جی ہاں! آپ نے بالکل درست پڑھا۔ نیلور بریڈ کی ایک گائے، جس کا نام ویاٹینا-19 ایف آئی وی مارا ہے، کی قیمت جان کر آپ کے ہوش اُڑ جائیں گے۔
قیمت سے کسی دوسری کا موازنہ ہی نہیں، کیونکہ اس کے بارے میں یہ بھی بتایا جارہا ہے کہ یہ دنیا کی سب سے مہنگی گائے قرار دی گئی ہے۔
جنوبی امریکی ملک برازیل .میں موجود اس گائے کی قیمت 43 لاکھ امریکی ڈالر. (ایک ارب 23 کروڑ روپے بنتی ہے)۔
غیر ملکی میڈیا. کی رپورٹ کے مطابق اس کی قیمت کا تعین برازیل کے شہر .اراندو میں ہونے والی نیلامی میں کے صرف 33.33 فیصد مالکانہ حقوق. کی فروخت کے بعد کیا گیا۔
گائے کے 33.33 فیصد مالکانہ .حقوق 14 لاکھ 40 ہزار امریکی ڈالر .(41 کروڑ پاکستانی روپے سے زائد) میں فروخت ہوئے۔