حیدرآباد کے علاقے ہیر آباد میں بچی کے قتل کے واقعے کا ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں مارا گیا۔
ایس ایس پی کے مطابق ملزم کی شناخت سی سی ٹی وی فوٹیج کے ذریعے کی گئی، ملزم ہیر آباد کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں مارا گیا۔
ایس ایس پی کے مطابق ملزم کو آج تفتیش کے لیے بلوایا ۔گیا تھا لیکن وہ نہیں آیا، پولیس ملزم کی موجودگی کی اطلاع پر ہیر آباد پہنچی۔
ایس ایس پی حیدر آباد کے مطابق ملزم نے ۔پولیس کو دیکھ کر فائرنگ کردی۔ اور مقابلے میں مارا گیا، جس کے قبضے سے پستول اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی۔
ایس ایس پی کے مطابق ملزم بچی کو زیادتی کرنے کی نیت سے چھت پر لے گیا تھا. 5 سال کی بچی کی 2 روز قبل پلازہ کی چھت سے لاش ملی تھی۔
ایس ایس پی کے مطابق پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بچی کے ساتھ زیادتی کے شواہد نہیں ملے تھے۔