ترکیہ: نوجوان کی نگلی ہوئی ڈیٹا کیبل ڈاکٹروں نے کامیاب آپریشن کے بعد نکال لی

کيبل
پیٹ میں ایک ڈیٹا کیبل

ترکیہ کے ایک اسپتال میں ڈاکٹرز اس وقت حیران و پریشان ہوگئے۔ جب انہیں معلوم ہوا۔ کہ ان کے پاس آئے ہوئے مریض کے پیٹ میں مکمل ڈیٹا کیبل موجود ہے۔

برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ترکیہ کے شہر ایلازگ میں ایک 15 سالہ نوجوان کو اسپتال لایا گیا۔ جسے پیٹ میں شدید درد کی شکایت تھی۔ 

کيبل

جب اس نوجوان کے پیٹ کا ایکسرے کیا گیا۔ تو ڈاکٹر دیکھ کر حیران رہ گئے۔ کہ اس کے پیٹ میں بالکل صحیح حالت میں ایک ڈیٹا تار موجود ہے۔ 

فرات یونیورسٹی اسپتال میں موجود ڈاکٹر پروفیسر یاسر دوگان نے غیر ملکی میڈیا کو بتایا کہ گو کہ کیبل کا ایک سرا چھوٹی آنتوں میں پہنچ چکا تھا۔ جس کی وجہ سے تار نکالنے میں مشکلات بھی پیش آئیں۔ لیکن اسے کامیابی کے ساتھ نکال لیا گیا ہے۔ 

فوٹو: دا مِرر
فوٹو: دا مِرر 

ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ باہر نکلی ہوئی کو سیدھا کرکے دیکھا گیا تو اس کی پیمائش ایک میٹر تک ہے۔ 

نوجوان صحتیاب ہوکر گھر واپس منتقل ہوگیا ہے، تاہم اب تک یہ واضح نہیں ہوسکا کہ اس نے یہ کیبل کس طرح نگلی۔ 

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.