تراویح پڑھاتے ہوئے مؤذن سے بلی کی اٹھکھیلیاں

2
1
تراويح

سوشل میڈیا پر اس وقت دلچسپ ویڈیو وائرل ہے جسے دیکھ کر انٹرنیٹ صارفین بے حد حیرانی کا اظہار کر رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک مؤذن تراویح پڑھانے میں مصروف ہے اور اس دوران ایک بلی کو کھیل کود کی سوجھ رہی ہے۔

 بلی جماعت میں کھڑے درجنوں افراد دیکھ کر خوفزدہ ہونے کے بجائے مؤذن کے اوپر ناصرف چھلانگیں مار رہی ہے۔ بلکہ اس کے کندھے پر چڑھ کر بیٹھ گئی ہے۔ مؤذن بھی بلی کو جھٹک دینے کے بجائے اس کے ساتھ پیار سے پیش آ رہا ہے۔

ویڈیو دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے۔ کہ یہ بلی یا تو اس مؤذن کی پالتو ہے۔ یا اس مسجد میں آتے جاتے رہنا اس بلی کے لیے معمول کی بات ہے۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس دلچسپ ویڈیو کو ’کیوٹ‘ قرار دیا جا رہا ہے۔

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.