برازیل میں حُسن کے مقابلے میں بیوی کی دوسری پوزیشن آنے پر شوہر نے فاتح کا تاج توڑ دیا۔
برازیلین میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، یہ واقعہ حسن کے مقابلے میں ہفتے کے روز پیش آیا. جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے. کہ حسن کے مقابلے کے آخری مرحلے تک پہنچنے والی ماڈلز اسٹیج پر موجود ہیں. اور مقابلے کی فاتح کے لیے تاج بھی اسٹیج پر لایا گیا۔
اس کے بعد جیسے ہی مقابلے کی فاتح کا اعلان کیا گیا. اور ابھی اُنہیں تاج پہنایا جانے ہی والا تھا. کہ مقابلے میں دوسری پوزیشن حاصل کرنے والی ماڈل کے شوہر نے اسٹیج پر آکر فاتح کا تاج چھین کر غصّے میں اسٹیج پر پھینک دیا۔
غصّے میں تاج توڑنے کے بعد شوہر کو چیختے ہوئے اپنی بیوی کو فاتح سے دور کھینچتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔