صحافی ایاز امیر کی بہو سارہ انعام کے قتل کے کیس میں ملزم شاہ نواز امیر کی والدہ ثمینہ شاہ کی ضمانت خارج کر دی گئی جس کے بعد پولیس نے انہیں گرفتار کر لیا۔
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سہیل شیخ نے .کیس کی سماعت کی جس کے دوران ملزمہ ثمینہ شاہ وکلاء کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئیں۔
کیس کا تفتیشی افسر ریکارڈ سمیت عدالت کے سامنے پیش ہوا۔
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سہیل شیخ نے ملزمہ ثمینہ شاہ کی ضمانت خارج کر دی۔
ضمانت خارج ہونے پر تھانہ شہزاد ٹاؤن پولیس نے ملزمہ. ثمینہ شاہ کو کمرۂ عدالت کے باہر سے گرفتار کر لیا جس کے بعد ملزمہ کو ویمن پولیس اسٹیشن منتقل کر دیا گیا۔
پولیس کے مطابق ملزم شاہ نواز کی والدہ ثمینہ شاہ عبوری ضمانت پر تھیں۔
ملزم شاہ نواز کی والدہ ثمینہ شاہ ایاز امیر کی سابقہ اہلیہ بھی ہیں۔