بھارتی صوبے اترپردیش کی پولیس کے مطابق ایک جوڑے نے ادھیڑ عمر کے لوگوں کو ‘اسرائیل کی تیار کردہ ٹائم مشین’ کے ذریعہ نوجوان بنانے کا وعدہ کیا تھا۔ پولیس اب مفرور جوڑے کو تلاش کررہی ہے۔
پولیس نے بتایا کہ راجیو کمار دوبے اور ان کی اہلیہ رشمی دوبے نے کانپور کے قدوائی نگر علاقے میں ایک تھیراپی سینٹر، ریوائیول ورلڈ، کھولتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ اسرائیل سے ایک مشین لائی جائے گی .جو 60 سال کے بوڑھے کو 25 سال کے نوجوان میں بدل دے گی۔
اس جوڑے نے اپنے صارفین سے وعدہ کیا تھا. کہ وہ "آکسیجن تھراپی” کے ذریعے عمر دراز لوگوں کے بڑھاپے کو جوانی میں بدل دیں گے۔
قدوائی نگر میں کرائے پر رہنے والے اس جوڑے نے لوگوں کو یہ کہہ کر گمراہ کیا. کہ آلودہ ہوا کی وجہ سے وہ تیزی سے بوڑھے ہو رہے ہیں. اور”آکسیجن تھراپی‘‘ انہیں چند ماہ میں نوجوان کر دے گی۔ اس کے لیے اسرائیل کی بنائی ہوئی ٹائم مشین کا استعمال کیا جائے گا۔
نوجوان بنانے کا وعدہ کرکے. اس جوڑے نے لوگوں سے 35 کروڑ روپے اینٹھ لیے۔
ملزمان کے ملک سے فرار ہوجانے کا شبہ
کروڑ روپے کا دھوکہ
دھوکہ دہی کا شکار ہونے والوں میں سے ایک رینو سنگھ نے پولیس میں شکایت درج کرائی، جس میں الزام لگایا کہ اس کے ساتھ 10.75 لاکھ روپے کا دھوکہ کیا گیا۔ انہوں نے یہ بھی الزام لگایا کہ سینکڑوں لوگوں کو تقریباً 35 کروڑ روپے کا دھوکہ دیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ "جوڑے نے دوسرے گاہکوں کو لانے والوں کے لیے رعایت کی پیشکش بھی کی، اس طرح یہ گھپلہ ایک پیرامڈ اسکیم میں تبدیل ہو گیا۔”
سینئر پولیس اہلکار انجلی وشوکرما نے کہا، "اس جوڑے نے 10 سیشنز کے لیے 6,000 روپے اور تین سال کے خصوصی پیکج کے لیے 90,000 روپے کی فیس رکھی تھی۔
ڈپٹی کمشنر آف پولیس انکیتا شرما نے کہا کہ اس دھوکہ دہی کے دو درجن سے زیادہ متاثرین ہو سکتے ہیں۔ قدوائی نگر پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کی گئی ہے اور جوڑے کی تلاش جاری ہے۔ انہیں ملک سے فرار ہونے سے روکنے کے لیے ہوائی اڈوں کو بھی الرٹ کردیا گیا ہے۔
ion 99