بھارت سے لندن کی پرواز میں بم کی اطلاع، پاکستانی اے ٹی سی کی پرواز جاری رکھنے میں بھرپور معاونت

5
2

بھارتی شہر کوچن سے لندن جانے والے ایئر انڈیا کے طیارے میں بم کی اطلاع کے باوجود بھارتی پائلٹ نے پرواز جاری رکھنے کا فیصلہ کیا جس میں پاکستانی ایئر ٹریفک کنٹرولر (اے ٹی سی) نے اسکی بھرپور معاونت کی۔  

ذرائع کے مطابق لندن جانے والی پرواز پاکستانی حدود میں داخل ہوئی تو بھارتی ایئر ٹریفک کنٹرول احمد اباد سے کراچی اے ٹی سی سے رابطہ کیا گیا۔ بھارتی اے ٹی سی نے آگاہ کیا کہ طیارے میں بم کی اطلاع ہے۔ 

پاکستانی ایئر ٹریفک کنٹرولر نے بھارتی کپتان سے ریڈیو کمیونیکیشن سے رابطہ کیا۔ بھارتی کپتان نے پرواز کو جاری رکھنے کا فیصلہ کیا۔ پاکستانی اے ٹی سی نے بھارتی ایئر انڈیا کے طیارے کی بھرپور معاونت کی۔

بھارتی ایئرلائن کا طیارہ بحفاظت پاکستانی فضائی حدود سے افغانستان کی حدود میں داخل ہوا۔ ایئرٹریفک کنٹرولر نے کپتان کو رہنمائی کرتے ہوئے پاکستان کی فضائی حدود سے گزارا۔

تبصره

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.