سابق صدر آصف علی زرداری اور سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو کی بڑی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری کے ہاں دوسرے بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے، انہوں نے اپنے ہاں ننھے مہمان کی آمد کی اطلاع سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے دی۔
بختاور بھٹو زرداری نے 31 جنوری ۔2021 کو محمود چوہدری کے ساتھ شادی کی تھی اور ان کے ہاں اکتوبر۔ 2021 میں پہلے بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی، جس کے اطلاع انہوں نے سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے دی تھی۔
اب شادی کے دو سال بعد۔ اکتوبر میں ایک بار پھر ۔بختاور بھٹو زرداری ماں بنی ہیں اور اس بار بھی ان کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔
بختاور نے انسٹاگرام پر بیٹے کی ولادت پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے خدا کے شکرانے ادا کیے اور مداحوں کو اپنے ہاں بیٹے کی پیدائش کی خبر سنائی۔
بختاور بھٹو زرداری نے بتایا کہ ان کے ہاں دوسرے ۔بچے کی پیدائش۔ 5 اکتوبر کو ہوئی، تاہم انہوں نے واضح نہیں کیا کہ انہوں کہاں بچے کو جنم دیا۔
بختاور بھٹو زرداری شادی کے بعد متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی ریاست دبئی منتقل ہوگئی تھیں اور انہوں نے پہلے بچے کو بھی دبئی میں جنم دیا تھا، جس متعلق انہوں نے بچے کی پیدائش کے چند ہفتے بعد آگاہ کیا تھا۔
ان کے پہلے بچے کو پیدائش کے بعد چند دن تک ہسپتال میں ہی رکھا گیا تھا اور انہوں نے پیدائش کے ایک ماہ بعد بچے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے بیٹے کا نام مرحوم دادا ’حاکم علی زرداری‘ اور ماموں ’میر مرتضیٰ زرداری‘ کی نسبت سے ’میر حاکم محمود چوہدری رکھا تھا۔