ایپل نے پہلا فولڈ ایبل آئی فون ڈیو متعارف کرا دیا

💬0

ایپل نے اپنی تاریخ کا پہلا فولڈ ایبل فون متعارف کرا دیا ہے، جسے ’ڈیو‘ کا نام دیا گیا ہے۔ حریف کمپنی سام سنگ نے اس پر طنز کرتے ہوئے اسے اپنے فون کی نقل قرار دیا ہے۔

روئٹرز کے مطابق ایپل کے اس فولڈ ایبل فون کی ساخت پاسپورٹ جیسی ہے، البتہ اس کے کنارے گول ہیں۔ کھلنے پر اس کی اسکرین 7.6 انچ ہو جاتی ہے اور اسے عمودی انداز میں بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔

بند ہونے پر سامنے ایک چھوٹی اسکرین بھی موجود ہے۔ کمپنی کے مطابق ’ڈیو‘ ایپل کا اب تک کا سب سے پتلا فون ہے۔

اس کی قیمت 1,999 ڈالر مقرر کی گئی ہے اور یہ 23 اکتوبر سے مارکیٹ میں دستیاب ہوگا۔

کمپنی کے مطابق فون میں آئی فون 18 پرو سیریز کی طرح 48 میگا پکسل فیوژن الٹرا وائیڈ کیمرہ نصب ہے۔

فولڈ ایبل ڈیوائسز

ایپل کے چیف ایگزیکٹو جان ٹرنس نے کیلیفورنیا میں سٹیو جابز تھیٹر میں دکھائی گئی ویڈیو میں کہا، ’دوسروں نے فولڈ ایبل ڈیوائسز بنائی ہیں، لیکن وہ ایسے لگتی ہیں جیسے دو فونز کو غیر موزوں انداز میں جوڑ دیا گیا ہو۔‘

واضح رہے کہ سام سنگ نے. 2019 میں اپنا پہلا فولڈ ایبل فون ’گلیکسی فولڈ‘ متعارف کرایا تھا۔

سام سنگ نے ایپل کے سات سال بعد فولڈ ایبل فون لانچ کرنے پر طنز کرتے ہوئے کہا، ’کیا ہمیں انتظار کروا رہے ہو؟ ٹھیک ہے، ہم یہیں ہوں گے، فون کو تین تہوں میں فولڈ کرتے ہوئے۔‘

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.