انڈس موٹر کا گاڑیوں کی قیمتوں میں 13 لاکھ روپے تک کمی کا اعلان

3
0
پاک سوزوکی نے بتایا کہ کار پلانٹ 25 تا 27 اکتوبر اور 30 اکتوبر تا 3 نومبر تک بند رہے گا

انڈس موٹر کمپنی لمیٹڈ نے روپے کی قدر میں اضافے کا حوالہ دیتے ہوئے. گاڑیوں کی قیمتوں میں ایک لاکھ روپے سے 13 لاکھ 10 ہزار روپے تک کمی کردی، جبکہ پاک سوزوکی موٹر کمپنی لمیٹڈ نے کار اور موٹرسائیکل پلانٹ محدود مدت کے لیے معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق انڈس موٹر نے کم انوینٹری اور پارٹس کی قلت کے سبب اپنا. پلانٹ 17 اکتوبر سے 17 نومبر. تک بند کرنے کے دوران ٹویوٹا یارس. کی قیمت ایک لاکھ روپے. سے ایک لاکھ 20 ہزار روپے تک کم کردی۔

ٹویوٹا یارس

ٹویوٹا یارس جی ایل آئی ایم ٹی 1.3، اے ٹی آئی وی ایم ٹی 1.3، جی ایل آئی سی وی ٹی 1.3، اے ٹی آئی وی سی وی ٹی، ایرو سی وی ٹی 1.3، اے ٹی آئی وی ایکس ایم ٹی 1.5، اے ٹی آئی وی ایکس سی وی ٹی 1.5 اور ایرو سی وی ٹی 1.5 کی نئی قیمتیں بالترتیب 43 لاکھ 99 ہزار روپے، 46 لاکھ 89 ہزار روپے، 46 لاکھ 59 ہزار روپے، 48 لاکھ 99 ہزار روپے، 50 لاکھ 99 ہزار روپے، 53 لاکھ 9 ہزار روپے، 56 لاکھ 49 ہزار روپے اور 58 لاکھ 49 ہزار روپے ہوں گی، جو اس سے قبل 44 لاکھ 99 ہزار روپے، 47 لاکھ 89 ہزار روپے، 47 لاکھ 59 ہزار، 49 لاکھ 99 ہزار روپے، 51 لاکھ 99 ہزار روپے، 54 لاکھ 29 ہزار روپے، 57 لاکھ 69 ہزار اور 59 لاکھ 69 ہزار روپے میں دستیاب تھیں۔

قیمتوں میں کمی

قیمتوں میں 11 لاکھ روپے سے 13 لاکھ 10 ہزار روپے کی کمی کے بعد ٹویوٹا فورچیونر ایل او پیٹرول، ہائی پیٹرول، ڈیزل، لیجنڈر اور جی آر ایس اب بالترتیب ایک کروڑ 44 لاکھ 99 ہزار روپے، ایک کروڑ 69 لاکھ 99 ہزار روپے، ایک کروڑ 79 لاکھ 99 ہزار روپے، ایک کروڑ 89 لاکھ 99 ہزار روپے اور ایک کروڑ 99 لاکھ 99 ہزار روپے میں دستیاب ہوں گی، اس سے قبل ان کی قیمتیں ایک کروڑ 58 لاکھ 9 ہزار، ایک کروڑ 80 لاکھ 99 ہزار روپے، ایک کروڑ 90 لاکھ 79 ہزار، 2 کروڑ ایک لاکھ 29 ہزار روپے، 2 کروڑ 10 لاکھ 89 ہزار روپے تھیں۔

ٹویوٹا کرولا

ٹویوٹا کرولا کی قیمتوں میں 2 لاکھ روپے. سے ڈھائی لاکھ روپے تک کمی کی گئی ہے، جس کے بعد ٹویوٹا کرولا 1.6 ایم ٹی، 1.6 سی وی ٹی، 1.6 سی وی ٹی ایس آر، 1.8 سی وی ٹی، 1.8 سی وی ٹی ایس آر اور 1.8 سی وی ٹی ایس آر بلیک. اب بالترتیب 59 لاکھ 69 ہزار روپے، 65 لاکھ 59 ہزار روپے، 71 لاکھ 89 ہزار روپے، 68 لاکھ 89 ہزار روپے، 75 لاکھ 9 ہزار روپے، 75 لاکھ 49 ہزار روپے میں فروخت کی جائیں گی، اس سے قبل ان کی قیمتیں 61 لاکھ 69 ہزار روپے، 67 لاکھ 69 ہزار روپے، 74 لاکھ 29 ہزار روپے، 71 لاکھ 19 ہزار روپے، 77 لاکھ 59 ہزار روپے. اور 77 لاکھ 99 ہزار روپے تھیں۔

ٹویوٹا ریوو

ٹویوٹا ریوو کی کی قیمتوں میں 4 لاکھ 50 ہزار روپے. سے 7 لاکھ 90 ہزار روپے تک کمی کا اعلان کیا گیا ہے، جس کے بعد ریوو جی ایم ٹی، ریوو جی اے ٹی، ریوو وی اے/ٹی، ریوو وی اے/ٹی روکو اور ریوو وی اے ٹی جی آر۔ایس کی قیمتیں بالترتیب ایک کروڑ 19 لاکھ 59 ہزار روپے، ایک کروڑ 25 لاکھ 49 ہزار روپے، ایک کروڑ 38 لاکھ 49 ہزار روپے، ایک کروڑ 44 لاکھ 19 ہزار روپے اور ایک کروڑ 53 لاکھ 59 ہزار روپے مقرر کر دی گئی ہیں، جو اس سے قبل ایک کروڑ 24 لاکھ 9 ہزار، ایک کروڑ 30 لاکھ 19 ہزار، ایک کروڑ 43 لاکھ 89 ہزار، ایک کروڑ 51 لاکھ 79 ہزار ور ایک کروڑ 61 لاکھ 49 ہزار روپے میں دستیاب تھیں۔

انڈس موٹر

انڈس موٹر تیسرے اسمبلرز ہیں، جنہوں نے روپے. کی قدر میں بہتری کا فائدہ صارفین کو منتقل کیا ہے، اس سے قبل لکی. موٹر کارپوریشن نے مختلف. ماڈلز کی قیمتوں میں ایک لاکھ روپے. سے 5 لاکھ روپے تک کمی کی تھی، جس کے بعد ایم جی موٹرز. نے ایچ ایس ایسنس کی قیمت 6 لاکھ روپے کم کرنے کا اعلان کیا تھا۔

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.