انسداد تمباکو نوشی کا عالمی دن: سگریٹ چھوڑنے کے چند آسان اور منفرد طریقے

سموکنگ

’جس لمحے آپ سگریٹ پینا چھوڑتے ہیں، آپ زندگی میں ہونے والی ہر غلط چیز کا الزام سگریٹ نوشی چھوڑنے پر ڈالنے لگتے ہیں۔ اب اگر آپ کا دماغ کام کرنا چھوڑ دے تو بجائے اس کے آپ اسے قبول کرکے اس صورتحال سے باہر نکلیں، آپ یہ کہنا شروع کر دیتے ہیں. ’کاش میں ایک سگریٹ جلا سکتا تو سارے مسئلے حل ہو جاتے‘ اور بس یہیں سے آپ اپنے سگریٹ چھوڑنے کے اپنے فیصلے پر سوال اٹھانا شروع کر دیتے ہیں۔‘

یہ الفاظ مصنف ایلن کار کے ہیں، جنھوں نے سگریٹ نوشی ترک کرنے کے حوالے سے ٹپس یا طریقوں پر مبنی ایک کتاب لکھی ہے۔

آپ نے اکثر لوگوں کو کہتے سنا ہو گا کہ جم شروع کرنا ہے، سگریٹ نوشی ترک کرنی ہے اور اپنی شخصیت پر بھی کام کرنا ہے مگر ہر سگریٹ پینے والا شخص جانتا ہے کہ تمباکو نوشی چھوڑنا آسان نہیں ہے۔

تمباکو میں پائی جانے والی نکوٹین انتہائی نشہ آور ہوتی ہے اور اسے آسانی سے چھوڑا نہیں جا سکتا۔ تاہم دنیا بھر میں کروڑوں لوگ ایسا کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

سگریٹ نوشی

اور یوں تو بری عادتوں کو پیچھے چھوڑنے کا کوئی اچھا، برا وقت نہیں ہوتا اور سگریٹ نوشی چھوڑنے سے پہلے آپ کو پیشہ ورانہ طبی ماہر سے بات چیت ضرور کرنی چاہیے. لیکن آج انسداد تمباکو کے عالمی دن کے موقع پر ہم آپ کی مدد کے لیے تمباکو نوشی ترک کرنے کی چند ٹپس لائے ہیں جو اس سفر کو شروع کرنے میں آپ کی مددگار ہو سکتی ہیں۔

Getty Images

فہرست

  • سب سے پہلے تو آپ سگریٹ کیوں چھوڑنا چاہتے ہیں، ان وجوہات کی فہرست بنا لیں۔
  • اپنے اردگرد لوگوں کو بتائیں. کہ آپ سگریٹ چھوڑ رہے ہیں۔
  • اگر آپ نے پہلے چھوڑنے کی کوشش کی ہے تو یاد کریں. اس وقت کیا چیز آپ کے کام آئی تھی۔
  • سگریٹ پینے کی طلب کب اور کیوں ہوتی ہے، اس کی نشاندہی کریں۔ ہر اس صورتحال کی فہرست بنائیں جو آپ کو سگریٹ نوشی کی طرف لے جاتی ہے، جیسے کہ گاڑی چلانا، کام سے بریک لینا، کھانے کے بعد، جب آپ تناؤ یا بوریت محسوس کر رہے ہوں، وغیرہ۔ پھر ہر وجہ کے آگے، ایک متبادل سرگرمی لکھیں جو آپ کر سکتے ہیں۔ جیسے کھانے کے بعد چائے یا کافی پینا، چہل قدمی کے لیے جانا یا تناؤ کی صورت میں ورزش کرنا وغیرہ۔
Getty Images

طلب

  • سگریٹ نوشی کی طلب پر کنٹرول پانے کے لیے. نیکوٹین کے متبادل سپرے، گم، نیکوٹین ویپس (ای سگریٹ) اور ڈاکٹر کی تجویز کردہ دوائیں استعمال کریں۔ اس بات کو یقینی بنائیں. کہ آپ نیکوٹین کو اپنے جسم سے نکالنے کے لیے کافی مقدار میں پانی پی رہے ہیں۔
  • اگر آپ کو لگتا ہے کہ آپ زیادہ سگریٹ پینے. کی طلب کو کنٹرول نہیں کر پائیں گے. تو خود کو بتائیں کہ آپ کو مزید 10 منٹ انتظار کرنا چاہیے۔ پھر اس دوران اپنے آپ کو مصروف کرنے کی کوشش کریں. اور اس دوران ایسی جگہ بیٹھیں. جہاں سگیرٹ پینے کی اجازت نہ ہو۔
  • جب سگریٹ پینے کی طلب زیادہ ہو، ورزش کرنے نکل پڑیں۔
  • خود کو سگریٹ نہ پینے کے فائدہ یاد دلاتے رہیں. اور یہ کہ آپ کو اپنی صحت. بہتر بنانا ہے۔
تمباکو نوشی

اب بات کرتے ہیں تمباکو نوشی کے نقصانات اور ان وجوہات کی جن کے سبب سگریٹ نوشی چھوڑنا کی کوشش ضرور کرنا چاہیے۔

عالمی ادارہ صحت کے مطابق تمباکو سے ہر سال آٹھ ملین سے زیادہ افراد جان کی بازی ہار جاتے ہیں، ان میں ایک اندازے کے مطابق 1.3 ملین ایسے افراد بھی شامل ہیں جو خود تو تمباکو نوشی نہیں کرتے. مگر دوسروں کے دھوئیں کا شکار بن جاتے ہیں۔

کینسر پیدا کرنے والے مادے

ڈبلیو ایچ او کا اصرار ہے کہ ’تمام قسم کے تمباکو نقصان دہ ہیں. اور تمباکو کی نمائش کی کوئی محفوظ سطح نہیں ہے۔‘

ڈبلیو ایچ او یورپی آفس میں تمباکو کنٹرول کی ٹیکنیکل افسر، انجیلا سیوبانو کا کہنا ہے. کہ ’دوسرے لوگوں کے چھوڑے ہوئے دھوئیں میں سات ہزار سے زیادہ کیمیکل ہوتے ہیں، جن میں سے 70 کینسر کا سبب بن سکتے ہیں۔‘

’تمباکو نوشی نہ کرنے والوں کے لیے. دوسروں کی جانب سے چھوڑے گیے. دھوئیں سے پھیپھڑوں کے کینسر کا خطرہ 20 سے 30 فیصد تک بڑھ جاتا ہے۔‘

تمباکو کا دھواں ہمارے دلوں کی صحت کو بھی خراب کرتا ہے۔

وہ مزید کہتی ہیں کہ ’ایک گھنٹہ سے بھی کم وقت تک دوسرے ہاتھ کے. دھوئیں کا شکار ہونے سے دل کی شریانوں کی اندرونی تہہ کو نقصان پہنچ سکتا ہے، جس سے دل کا دورہ پڑنے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔‘

بچوں کی اموات

اقوامِ متحدہ کے ادارہ برائے صحت کا تخمینہ ہے. کہ دوسروں کی تمباکو نوشی کے دھوئیں سے متاثر ہونے والے افراد یعنی غیر فعال تمباکو نوشی سے ہر برس 65 ہزار بچوں کی موت واقع ہوتی ہیں۔ کسی دوسرے کے تمباکو کے دھوئیں سے متاثر ہونے والے بچوں کو بھی کان میں انفیکشن کا خطرہ بڑھ جاتا ہے، جو ممکنہ طور پر سماعت میں کمی اور بہرے پن کا باعث بنتا ہے۔‘

سیوبانو کہتی ہیں کہ ’بچوں میں سانس کی شدید بیماری کا خطرہ 50 سے 100 فیصد زیادہ ہوتا ہے، ساتھ ہی دمہ اور اچانک موت کی علامتوں کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔‘

Getty Images

تمباکو سے ہونے والی اموات کو کم کرنے میں مدد کے لیے. عالمی کوششوں نے سنہ 2005 کے فریم ورک کنونشن برائے تمباکو کنٹرول کی شکل اختیار کی۔ اب تک 182 ممالک اس فریم ورک پر دستخط کر چکے ہیں۔

تمباکو کے خلاف مہم چلانے والے گروہوں کا کہنا ہے. کہ کچھ ممالک کو عوامی سگریٹ نوشی پر پابندی عائد کرنے کے بجائے مزید آگے بڑھنے کی ضرورت ہے اور کنونشن میں شامل دیگر تجاویز پر عمل درآمد کرنے کی ضرورت ہے۔

سڈنی میں مقیم ڈاکٹر میری اسانتا کا کہنا ہے کہ ’سگریٹ نوشی سے پاک پالیسی لوگوں کے صاف ہوا کے حق کا احترام کرنا ہے۔‘ وہ ایک غیر سرکاری تنظیم، گلوبل سنٹر فار گڈ گورننس ان ٹوبیکو کنٹرول کے لیے. عالمی تحقیق اور اس کے فروغ کی سربراہ ہیں۔

شرح اموات

وہ کہتی ہیں کہ ’شرح اموات کو کم کرنے پر (پابندیوں کے اثرات) کو دیکھنے کے لیے، یہ پالیسی جامع تمباکو کنٹرول پالیسیوں کا حصہ ہونی چاہیے، بشمول زیادہ ٹیکس، تمباکو کے پیک پر نمایاں تصویری انتباہات، تمباکو کے اشتہارات اور فروغ پر پابندی، اور عوامی تعلیم اس کا حصہ ہونا چاہیے۔’

اگرچہ دنیا بھر میں تمباکو نوشی کرنے والوں کی تعداد آہستہ آہستہ کم ہو رہی ہے. پھر بھی اس کی تعداد ایک ارب 30 کروڑ ہے۔ ڈبلیو ایچ او کا کہنا ہے. کہ ’ہر 10 سگریٹس میں سے ایک سگریٹ تمباکو کی غیر قانونی تجارت سے آتا ہے، جو کسی ضابطے کے تحت نہیں ہوتا۔‘

2 Comments

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.