’اسکائپ‘ ہمیشہ کے لیے بند

اسکائپ

کبھی دنیا کی سب سے بہترین اور معروف ویڈیو اینڈ آڈیو کالنگ ایپلی کیشن کا اعزاز رکھنے والی ’اسکائپ‘ کو ہمیشہ ہمیشہ کے لیے بند کردیا گیا۔

مائیکرو سافٹ نے پہلے ہی اعلان کیا تھا کہ ’اسکائپ‘ کو مئی 2025 میں بند کردیا جائے گا. اور اب کمپنی نے 5 مئی کو اسے ہمیشہ کے لیے. ماضی کا قصہ بنا دیا۔

ٹیکنالوجی ویب سائٹ کے. مطابق دنیا بھر میں 5 مئی کے بعد ’اسکائپ‘ صارفین. ایپلی کیشن کو استعمال کرنے سے محروم ہوگئے۔

اسکائپ صارفین کو کمپنی نے پہلے ہی تجویز دی تھی. کہ وہ مائیکرو سافٹ کی نئی آڈیو ویڈیو کالنگ ایپلی کیشن ’میٹنگ‘ پر منتقل ہوجائے، جہاں متعدد بہترین فیچرز تک مفت میں رسائی حاصل کی جا سکتی ہے۔

مائیکرو سافٹ نے بتایا تھا کہ کمپنی مستقبل میں. ’میٹنگ‘ کے پلیٹ فارم پر توجہ مرکوز رکھے گی. اور مذکورہ پلیٹ فارم کو مقبول. ترین بنانے کی کوشش کی جائے گی۔

مفت وائس کالز

خیال رہے کہ کی بنیاد 2003 میں ایسٹونیا میں اسکینڈی نیوین نکلس زینسٹروم اور جانس فریس نے رکھی تھی، اسکائپ نے کمپیوٹرز کے مابین مفت وائس کالز، لینڈ لائن اور موبائل فون پر کالز کے لیے. سستی قیمتوں کی پیش کش کرکے انٹرنیٹ مواصلات میں انقلاب برپا کر دیا تھا۔

اسکائپ کو 2005 میں ایک نیلامی ویب سائٹ نے خریدا تھا، بعد ازاں 2009 میں ایک گروپ نے اسے خریدا تھا. لیکن 2011 میں مائیکرو سافٹ نے. اس کے تمام شیئرز خرید لیے تھے۔

واٹس ایپ اور زوم سمیت دیگر. ایپلی کیشنز آنے سے قبل وہ واحد ویڈیو کالنگ ایپلی کیشن تھی، جسے دنیا بھر میں ویڈیو کالز کے لیے. استعمال کیا جاتا تھا۔

گزشتہ چند سال میں بتدریج اسکائپ کی مقبولیت میں کمی دیکھی گئی، کورونا کی وبا کے بعد زوم جیسے پلیٹ فارمز نے اسکائپ کو مزید نقصان پہنچایا۔

مائیکرو سافٹ نے اسکائپ کی مقبولیت میں اضافے کی کوششیں کیں، تاہم کمپنی کو کامیابی نہ مل سکی، جس کے بعد اب کمپنی نے ہمیشہ ہمیشہ کے لیے اسے بند کردیا۔

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.