فرانس کی فٹ بال ٹیم کے اسٹار کھلاڑی پال پوگبا کو ڈرگ ٹیسٹ کے بعد عبوری طور پر معطل کردیا گیا ہے۔
30 سالہ فرانسیسی کھلاڑی اٹالین کلب یووینٹس سے کھیلتے ہیں، 20 اگست کو یوڈینسی کے خلاف میچ کے بعد پوگبا. کا ڈرگ ٹیسٹ لیا گیا تھا۔
نیشنل اینٹی ڈوپنگ ٹریبونل کے مطابق ڈرگ ٹیسٹ کے بعد پوگبا. کو عبوری طور پر معطل کیا گیا ہے، ان کے دوسرے سیمپل کے ٹیسٹ کے نتیجے کا انتظار ہے۔
اگر اُن کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آیا تو اُن پر دو سے چار سال کی پابندی لگ سکتی ہے۔