وزارت خزانہ کی جانب سے جمعرات کو بتایا گیا ہے کہ اسلامی تجارت فنانسنگ کارپوریشن (آئی ٹی ایف سی) کی جانب سے پاکستان کو تین ارب ڈالر قرض دیا جائے۔
وزارت خزانہ کے ایکس اکاؤنٹ پر جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے. کہ وزیر خزانہ نے آئی ٹی ایف سی کے وفد سے ملاقات کی، جس کی قیادت ادارے کے سربراہ انجینیئر هاني سالم سنبل کر رہے تھے۔
وزیر خزانہ نے آئی ٹی ایف سی کی جانب سے آئندہ تین برسوں میں تین ارب ڈالر کے کموڈٹی فنانسنگ کے فریم ورک معاہدے کے تحت تعاون اور فوری طور پر تقریبا 27 کروڑ ڈالر کی فراہمی کے لیے. براہ راست فنانسنگ اور شراکت داری پر مبنی معاونت کو سراہا۔
اس موقعے پر آئی ٹی ایف سی نے پاکستان میں اپنی موجودگی. کو متنوع بنانے کے عزم کا اظہار کیا. جب کہ پاکستانی وزیر خزانہ نے اس سلسلے میں حکومت کی جانب سے مکمل حمایت کی یقین دہانی کرائی۔
وفود سے ملاقاتیں
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب ان دنوں امریکہ کے دورے پر ہیں. جہاں وہ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے وفود سے ملاقاتیں کر رہے ہیں۔
پاکستان کے سرکاری خبر رساں ادارے اے پی پی کے مطابق وزیر. خزانہ نے سٹی بینک، سٹینڈرڈ چارٹرڈ اور جے پی مورگن کی جانب سے منعقدہ سرمایہ کار فورمز اور دیگر تقریبات میں شرکت کی اور گذشتہ مالی سال میں پاکستان کی معیشت کی. کارکردگی کے بارے میں سرمایہ کاروں کو تفصیل سے آگاہ کیا۔
انہوں نے امریکہ میں مختلف فورمز پر گفتگو کرتے ہوئے. کہا کہ معاشی استحکام کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات کے نتیجے میں کلیدی معاشی اشاریے. درست سمت میں گامزن ہیں. اور بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے لیے بھرپور مواقع میسر ہیں۔
اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر ڈاکٹر محمد سلیمان الجاسر سے ملاقات میں محمد اورنگزیب نے پاکستان کی ترقی میں اسلامی ترقیاتی بینک کے کردار کو سراہا اور توانائی، ٹرانسپورٹ، تعلیم اور صحت سمیت مختلف شعبوں میں بینک کی سرمایہ کاری کی تعریف کی۔
بزنس ٹو بزنس تعلقات
انہوں نے اس موقعے پر سعودی وزیر سرمایہ کاری کے حالیہ دورہ پاکستان کا بھی ذکر کیا جس میں نجی شعبے کے ساتھ بزنس ٹو بزنس تعلقات کو فروغ دیا گیا۔ وزیر خزانہ نے مہمند ڈیم کی تعمیر میں اسلامی ترقیاتی بینک. اور عرب. کوارڈی نیشن گروپ کے دیگر. ارکان کی سرمایہ کاری کو سراہا اور اس کو بڑے اور مزید مشترکہ منصوبوں کے لیے. ایک کامیاب مثال قرار دیا۔
محمد اورنگزیب نے برطانیہ کی وزیر برائے ترقی، خواتین اور مساوات انیلیسی ڈوڈز سے ملاقات میں ترقی کے شعبے میں پاکستان اور برطانیہ کی دیرینہ شراکت داری کو سراہا اور پاکستان کے لیے. آئی ایف سی کے موسمیاتی سرمایہ کاری فنڈز میں 120 ملین ڈالر کے تعاون کا خیرمقدم کیا۔
انہوں نے برطانوی کمپنیوں کو زراعت، آئی ٹی، کان کنی اور معدنیات کے شعبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت بھی دی اور بتایا کہ سٹیٹ بینک نے منافع اور ڈیویڈنڈ. کی واپسی کے تمام زیر التوا کیسز کلیئر کر دیے ہیں۔