آئی سی سی بورڈ میٹنگ ایک مرتبہ پھر ملتوی

💬80
بورڈ

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) بورڈ میٹنگ ایک مرتبہ پھر ملتوی کر دی گئی۔

ذرائع کے مطابق بھارت نے پی سی بی فارمولا تسلیم کرنے سے انکار کر دیا۔

ذرائع کے مطابق آئی سی سی چیمپینز ٹرافی کے معاملے پر پاکستان اور بھارت میں ڈیڈ لاک برقرار ہے۔

چیمپئنز ٹرافی پر آئی سی سی اجلاس اب 7 دسمبر کو ہو گا۔

ذرائع کے مطابق میٹنگ اس وقت ہی ہو گی جب بھارت پاکستان کے مؤقف پر جواب دے گا، آج شیڈولڈ میٹنگ شروع ہونے سے پہلے ہی ملتوی کر دی گئی۔

بھارتی بورڈ سے جواب نہ ملنے کی وجہ سے آج کا اجلاس ملتوی ہوا۔

دوسری جانب پی سی بی نے آئی سی سی کو صاف جواب دے دیا۔

بھارت سے حتمی جواب

ذرائع کے مطابق پی سی بی نے کہا ہے کہ اب آئی سی سی اجلاس اس وقت ہی بلائیں جب فیصلہ کرنا ہو، پہلے بھارت سے حتمی جواب لیں پھر بات ہو گی۔

واضح رہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی بورڈ میٹنگ آج دبئی میں ہونی تھی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی صبح سویرے کراچی سے دبئی پہنچ گئے تھے۔

بورڈ میٹنگ میں آئی سی سی چیئرمین کا عہدہ سنبھالنے کے بعد جے شاہ کے اعزاز میں استقبالہ دیا جانا تھا۔

چیمپئنز ٹرافی کے لیے براڈ کاسٹرز اور پروڈکشن ورکشاپ بھی آج دبئی میں منعقد ہونے تھی۔

واضح رہے کہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی اصولی مؤقف پر قائم ہیں اور پاٹنر شپ فارمولا پیش کر چکے ہیں۔

80 Comments

  1. Hi there! I just wanted to ask if you ever have any problems with hackers?
    My last blog (wordpress) was hacked and I ended up losing months of hard work due
    to no backup. Do you have any solutions to protect against
    hackers?

    My site; wink casino tron, Lottie,

  2. Today, while I was at work, my cousin stole my
    apple ipad and tested to see if it can survive a forty
    foot drop, just so she can be a youtube sensation. My iPad is now
    broken and she has 83 views. I know this is completely
    off topic but I had to share it with someone!

    Have a look at my webpage … website

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.