50 ہزار سے زائد سوارووسکی کرسٹلز سے مزین دلہن کے جوڑے نے گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا۔
غیر ملکی رپورٹس کے مطابق 4 ماہ کی تیاری کے بعد 14 اپریل 2023 کو میلان میں ہونے والے فیشن شو کے دوران سب سے زیادہ کرسٹلز سے مزین اس عروسی لباس کو نمائش کے لئے پیش کیا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اس عروسی لباس میں 50ہزار890 سوارووسکی کرسٹلز مزین کئے گئے ہیں. اور اسے ایک اطالوی ڈیزائنر نے تیار کیا ہے. جو پرتعیش عروسی ملبوسات کی تیاری کے حوالے سے مہارت رکھتا ہے۔
عالمی ریکارڈ توڑنے والے اس جوڑے میں دلہن پر قدم. ہر زاوئے سے پر چمکتی ہوئی دکھائی دیتی ہے. یہاں تک کہ دستانے بھی زیورات سے ڈھکے ہوئے ہیں۔
اس حیرت انگیز لباس. پر کرسٹلز کو انفرادی طور پر سلائی کرکے مزین کیا گیا ہے. ان کی سلائی میں 200 گھنٹے سے زیادہ کا وقت لگا ہے۔
گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے مطابق اس خصوصی لباس کو بنانے میں 4 مہینے لگے۔ دکان کی شریک بانی مائیکلا فیریرو نے خاکے کو عملی جامہ پہنانے کے لیے بہترین مواد کی تحقیق کے بعد یہ جوڑا تیار کیا۔
گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے مطابق’گزشتہ ریکارڈ ترکی سے تعلق رکھنے والے ایک ڈیزائنرکے پاس تھا. جس نے 29 جنوری 2011 کو استنبول کے فورم استنبول شاپنگ مال میں 45 ہزار 24 کرسٹل سے لباس تیار کیا تھا‘۔