
قومی بچت مرکز نے فیصل آباد میں منعقدہ 200 روپے کے پرائز بانڈز کی قرعہ اندازی کے نتائج کا اعلان کر دیا۔ قرعہ اندازی کے نتائج کے مطابق بانڈ نمبر 591284 نے 750,000 روپے کا پہلا انعام حاصل کیا۔
پانچ بانڈ ہولڈرز نے 250,000 روپے کا دوسرا انعام جیتا۔ دوسرے انعام کے جیتنے والے بانڈ نمبر 293000، 811470، 721418، 473127، اور 659859 ہیں۔
متعدد فاتحین نے 1,250 روپے کا تیسرا انعام بھی حاصل کیا۔
200 روپے کے پرائز بانڈ کی قرعہ اندازی اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کی جانے والی باقاعدہ سیریز کا حصہ ہے، جو سرمایہ کاروں کو اپنی سرمایہ کاری کے دوران متواتر قرعہ اندازی میں شرکت کرنے کی اجازت دیتی ہے۔
200 روپے کے انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی 15 جون کو کراچی، 15 ستمبر کو مظفر آباد اور 15 دسمبر کو پشاور میں ہوگی۔
پرائز بانڈز
حکومت کی جانب سے 2026 کے جاری کردہ پرائز بانڈز کے شیڈول کے مطابق 750 روپے کے انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی 15 اپریل کو کوئٹہ، 15 جولائی کو لاہور اور 15 اکتوبر کو راولپنڈی میں ہوگی۔
1500 روپے کے انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی 15 مئی کو سیالکوٹ، 17 اگست کو فیصل آباد اور 16 نومبر کو حیدر آباد میں ہوگی۔
100 روپے کے انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی 15 مئی کو حیدرآباد. 17 اگست کو ملتان اور 16 نومبر کو فیصل آباد میں ہوگی۔
قرعہ اندازی
اس کے علاوہ سال بھر کے دوران پریمیم پرائز بانڈ کی قرعہ اندازی بھی کی جائے گی۔
40 ہزار روپے والے پریمیم پرائز بانڈ کی قرعہ اندازی 10 مارچ کو راولپنڈی. 10 جون کو مظفر آباد، 10 ستمبر کو سیالکوٹ اور 10 دسمبر کو لاہور میں ہوگی۔
25000 روپے کے پریمیم پرائز بانڈ کی قرعہ اندازی 10 مارچ کو ملتان، 10 جون کو پشاور. 10 ستمبر کو کوئٹہ اور 10 دسمبر کو کراچی میں ہوگی۔
عہدیداروں نے کہا کہ اگر قرعہ اندازی کی تاریخ عام تعطیل کے ساتھ ملتی ہے. تو یہ اگلے کام کے دن منعقد کی جائے گی۔
