یہ سوچ کر ڈر لگتا ہے کہ اللّٰہ کو کیا جواب دونگی: ہانیہ عامر

10
3

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر نے اعتراف کیا ہے. کہ مشہور ہونے کے بعد یہ سوچ کر ڈر لگتا ہے کہ مرنے کے بعد اللّٰہ کو کیا جواب دوں گی۔

ہانیہ عامر نے حال ہی میں بی بی سی کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے اس بات کا اعتراف کیا ہے۔

اُنہوں نے سوشل میڈیا پر اکثر متحرک رہنے کی وجہ  بتاتے ہوئے. کہا کہ سوشل میڈیا کا استعمال کرنے کی ایک وجہ تو یہ ہے. کہ میں شوبز انڈسٹری میں ہوں. اور دوسری وجہ ذہنی صحت کے بارے میں بات کرنا اور اس حوالے سے آگاہی پیدا کرنا ہے۔

اداکارہ نے کہا کہ مجھے مشہور ہونے کے بعد یہ سوچ کر بھی ڈر لگتا ہے. کہ مرنے کے بعد اللّٰہ کو کیا جواب دوں گی کیونکہ اللّٰہ کے سامنے پیش ہونے پر جو سوال ہوں گے ان کے جواب میں یہ تو نہیں کہہ سکتی نہ کہ میں نے اپنی کتنی خوبصورت تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کیں اور خوب پیسہ کمایا۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ اسی لیے. میرا مقصد اپنے کام اور سوشل میڈیا کے ذریعے معاشرے میں مثبت سوچ کو پھیلانا اور لوگوں کو خوش کرنا ہے۔ 

ہانیہ عامر نے یہ بھی کہا کہ موجودہ حالات میں سب لوگ کسی نہ کسی وجہ سے پریشان اور ذہنی دباؤ کا شکار ہیں لیکن ذہنی صحت کے بارے میں بات کرتے ہوئے کتراتے ہیں، اس لیے میں سوشل میڈیا پر حوالے سے بات کرتی ہوں. تاکہ لوگوں کو پتہ ہو. کہ ذہنی بیماریوں کا بھی علاج موجود ہے۔

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.