انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی). کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر بھارتی ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان ہرمن پریت کور پر 2 میچز کی پابندی عائد کردی گئی ہے۔
آئی سی سی کے مطابق بھارتی ویمن ٹیم کی. کپتان ہرمن پریت کور پر میچز کی پابندی کے ساتھ میچ فیس کا 50 فیصد جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔
آئی سی سی کا کہنا ہے کہ ہرمن پریت کور نے. آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کی تھی۔
واضح رہے کہ بھارتی کپتان نے بنگلادیش کے خلاف سیریز کے آخری میچ میں آؤٹ قرار دیے جانے پر اعتراض اٹھایا تھا۔
ہرمن پریت کور نے وکٹ پر بیٹ مار دیا تھا. جس سے اسٹمپ اکھڑ گیا تھا، جبکہ ڈریسنگ روم جاتے ہوئے بھی امپائر پر غصہ کیا۔
یہی نہیں بلکہ ہرمن پریت کور نے پوسٹ میچ انٹرویو. میں امپائرنگ کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔
آئی سی سی کا کہنا ہے کہ ہرمن پریت نے. آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کے لیول 2 کی خلاف ورزی کی۔