
کیلیفورنیا میں عید الفطر اور عید الاضحیٰ کو سرکاری تعطیلات کا درجہ دینے سے متعلق بل پر دستخط کر کے اسے قانون کی شکل دے دی گئی ہے، جس کے تحت ملازمین ان مذہبی تہواروں کو منانے کے لیے اپنی موجودہ بامعاوضہ چھٹیوں کا استعمال کر سکیں گے۔
بل AB 2017، 10 ستمبر سے عید الفطر اور عید الاضحیٰ کو باضابطہ. طور پر اسلامی تعطیلات کے طور پر تسلیم کرتا ہے۔ مسلم برادریوں اور تنظیموں کے اشتراک سے، اس بل کو رواں سال مارچ میں اسمبلی. ممبر میٹ ہینی (Matt Haney). نے کیلیفورنیا کے گورنر گیون نیوسم (Gavin Newsom) کے سامنے پیش کیا تھا۔
امریکی میڈیا کے مطابق، اس بل کی منظوری کے بعد اسکولوں اور. سرکاری دفاتر میں ایسے انتظامات ممکن ہو سکیں گے. جن سے اس امریکی ریاست میں مقیم مسلمانوں کو پیشہ ورانہ ذمہ داریوں یا تعلیمی رکاوٹوں کے. بوجھ کے بغیر اپنے مذہبی فرائض کی ادائیگی میں مدد ملے گی۔
مشترکہ حمایت
‘کونسل آن امریکن-اسلامک ریلیشنز’ (CAIR-CA) کی کیلیفورنیا شاخ کے مطابق، اس بل کو ہینی نے تحریر کیا تھا. اور اسے .CAIR-CA، ‘کیلیفورنیا کمیشن آن ایشین اینڈ پیسیفک آئی لینڈرز امریکن افیئرز’، اور ‘مسلم امپیکٹ کونسل’ کی مشترکہ حمایت حاصل تھی۔
CAIR-CA نے ایک پریس ریلیز میں کہا کہ بل .AB 2017 "ریاستی اور اسکول کے ملازمین کو اپنی ذاتی چھٹیوں کے کوٹے. یا دستیاب رخصت کا استعمال کرتے ہوئے. عید منانے کی اجازت دیتا ہے۔” اس میں مزید کہا گیا کہ یہ بل "K-12 اسکولوں اور کمیونٹی کالجز کو مقامی سطح پر طے شدہ معاہدوں کے تحت عید کے موقع پر بند رہنے. کا اختیار بھی دیتا ہے۔”
