ایشیا کپ میں سُپر فور مرحلے کے میچ میں بھارت نے سری لنکا کو جیت کےلیے 214 رنز کا ہدف دے دیا۔
کولمبو کے پریماداسا کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے. اس میچ میں بھارت نے اچھا آغاز کیا جسے 80 رنز پر پہلا نقصان اٹھانا پڑا۔
بھارت کی پہلی وکٹ 80، دوسری 90 اور تیسری وکٹ 91 رنز پر گری جب شبمن گل 19، ویرات کوہلی 3 اور روہت شرما 53 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
ان تینوں کھلاڑیوں کو دونتھ ویلالاگے نے آؤٹ کیا اور بھارتی بیٹرز کی بڑے ٹوٹل تک اڑان کو بریک لگادی۔
اس کے بعد کے ایل راہول اور ایشان کشن کے درمیان 63 رنز کی پارٹنرشپ بنی جس نے بھارت کی بیٹنگ لائن کو سنبھالا۔
تاہم 154 کے مجموعے پر ویلالاگے نے کے ایل راہول کا اپنی ہی گیند پر کیچ پکڑتے ہوئے. انہیں میدان بدر کیا۔ انہوں نے 39 رنز بنائے۔
اسکے بعد چریتھ اسالانکا نے 170 کے مجموعے پر 33 رنز بنانے والے ایشان کشن کی اننگز کا خاتمہ کیا۔
سری لنکن اسپنرز نے بھارتی بلے بازوں کو کھل کر کھیلنے کا موقع نہ دیا۔ ویلالاگے نے 5 رنز بنانے والے ہاردیک پانڈیا کو 172 پر آؤٹ کرکے اننگز میں اپنی 5 وکٹیں مکمل کیں۔
چریتھ اسالانکا نے 186 کے مجموعے پر جسپریت بمراہ اور کلدیپ یادیو. کو یکے بعد دیگرے آؤٹ کرکے بھارت کے بڑے ٹوٹل کا خواب بھی چکنا چور کردیا۔
میچ بارش کے باعث روکا گیا، تاہم دوبارہ میچ شروع ہوا. تو 26 رنز کے ساتھ اکسر پٹیل نے سری لنکا کے بولرز کا مقابلہ کیا، تاہم آخری اوور میں بھی چھکا لگانے کی کوشش میں مہیش ٹھیکشانا کی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔
بھارت کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ
بھارت نے ٹاس جیت کر سری لنکا کے خلاف پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
کولمبو میں ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے کہا کہ مسلسل تیسرے دن کھیلنا ایک چیلنج ہے۔
اس موقع پر سری لنکن کرکٹ ٹیم کے کپتان ڈاسن شناکا نے کہا کہ ہم بھی اس پِچ پر پہلے بیٹنگ ہی کرتے، ٹیم کے نوجوان کھلاڑی اب سینئر بن چکے ہیں۔
اس میچ کے لیے. بھارتی ٹیم نے ایک تبدیلی کرتے ہوئے شردل ٹھاکر کی جگہ اکشر پٹیل کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔
سری لنکن ٹیم نے پچھلا میچ کھیلنے والی ٹیم کو برقرار رکھا ہے۔