کلاؤڈ فلیئر میں تکنیکی خرابی کی وجہ سے پاکستان سمیت دنیا بھر کے صارفین کو انٹرنیٹ استعمال میں شدید دشواری۔

پی ٹی اے کے مطابق ایکس (سابقہ ٹوئٹر) اور کلاؤڈ فلیئر کو درپیش عالمی سطح کی بڑی خرابی پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے بیان جاری کیا ہے. کہ عالمی سطح پر کلاؤڈ فلیئر اور ایکس (سابقہ ٹوئٹر) کو درپیش بڑی خرابی کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے. اور عالمی سروس فراہم کنندگان کے ساتھ ساتھ مقامی آپریٹرز سے بھی رابطہ برقرار ہے۔ سروسز کی مکمل بحالی تک صورتحال پر کڑی نظر رکھی جائے گی۔

کلاؤڈ فلیئر کی سروسز میں تکنیکی خرابی کے نتیجے میں ایکس، چیٹ جی پی ٹی سمیت متعدد مشہور ویب سائٹس تک رسائی متاثر ہوئی ہے. اور صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے. انٹرنیٹ آؤٹ ایج کی نگرانی کرنے والی ویب سائٹ ڈاؤن ڈیٹیکٹر کے مطابق ہزاروں صارفین ان سروسز تک پہنچ نہیں پا رہے۔

منقطع رسائی

کلاؤڈ فلیئر نے تسلیم کیا ہے. کہ وہ مسئلے سے آگاہ ہے، تحقیقات جاری ہیں. اور سروسز کو بحال کرنے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے، تاہم اس دوران صارفین کو محدود یا منقطع رسائی کا سامنا ہو سکتا ہے۔

کلاؤڈ فلیئر دنیا کی بڑی انٹرنیٹ سیکیورٹی اور کارکردگی. فراہم کرنے والی کمپنی ہے. جو یہ طے کرتی ہے. کہ ویب سائٹ تک انسانی صارف رسائی حاصل کر رہا ہے. یا بوٹس۔ کمپنی کے مطابق دنیا بھر میں تقریباً 20 فیصد ویب سائٹس اس کی سروسز سے کسی نہ کسی شکل میں فائدہ اٹھاتی ہیں۔

ابھی تک یہ واضح نہیں ہو سکا. کہ اس خرابی سے کتنی ویب سائٹس اور کتنے صارفین متاثر ہوئے ہیں۔

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.