کس میچ میں پاکستان اور بھارت ہارنا چاہتے تھے؟ راشد لطیف کے میچ فکسنگ پر تہلکہ خیر انکشافات

پاکستان کے سابق وکٹ کیپر راشد لطیف نے پاکستان کرکٹ میں میچ فکسنگ سے متعلق تہلکہ خیز انکشافات کر دیے۔

’جیو نیوز‘ کی پوڈکاسٹ میں بطور مہمان شرکت کرنے. والے سابق کپتان راشد لطیف کے مطابق 90ء کی دہائی میں کرکٹ میچ فکسنگ کا عروج تھا۔

ان کا کہنا ہے اس حوالے سے کتاب لکھنا شروع کر دی ہے، جس میں تفصیل سے سب بتاؤں گا. کہ فکسنگ کیسے ہوتی تھی؟ کون کرتا تھا؟

’جیو نیوز‘ کی پوڈ کاسٹ میں انہوں نے کرکٹ ٹیم میں کپتانی کے لیے ہونے والی سیاست پر روشنی ڈالی اور کہا کہ کپتانی پر سیاست کا سلسلہ 90ء کی دہائی سے شروع ہوا. جب پہلے عمران خان .اور پھر جاوید میاں داد کو کپتانی سے ہٹایا گیا، اس کے علاوہ سرفراز اور حال میں بابر اعظم کو کپتانی سے ہٹایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ کپتانی. کی دوڑ کے علاوہ میچ فکسنگ نے کرکٹ کے کھیل کو تباہ کر دیا، اس حوالے سے زیادہ نہیں بتاؤں گا کیونکہ یہ اپنی کتاب میں لکھ چکا ہوں۔

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.