کراچی کے تاجروں کی اپنی فضائی کمپنی

پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی کی تاجر برادری نے ایئر کراچی. کے نام سے نئی فضائی کمپنی بنانے کا اعلان کیا ہے۔

فیڈریشن آف پاکستان چیمپبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کے سابق سینیئر نائب صدر حنیف گوہر کے مطابق کراچی کی کاروباری برادری نے بہت سوچ بچار کے بعد پاکستان اور یہاں کے عوام کی سہولت کے لیے یہ فیصلہ کیا ہے. کہ ہم ایئر کراچی کے نام سے ایئر لائن لائیں، کیونکہ ہم تاجر 70 فیصد ٹیکس ادا کرتے ہیں۔ 

ایئر کراچی کو سکیورٹی ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے رجسٹر کر لیا ہے. جبکہ ایئر لائن کے لائسنس کے لیے وفاقی حکومت کو درخواست ارسال کردی ہے۔

نجکاری

حنیف گوہر کا کہنا تھا کہ پی آئی اے کا حال سب کے سامنے ہے، حکومت خود اس کی نجکاری چاہتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک دو نجی فضائی کمپنیوں نے حال ہی میں اپنے آپریشنز شروع کیے. لیکن اب وہ بھی مشکلات کا شکار ہیں۔

’25 کروڑ کی آبادی والے ملک میں بہت سارے شعبوں میں فلائٹ کی دستیابی آسان نہیں۔ اس تمام صورت حال کو دیکھتے ہوئے ایئر کراچی شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔‘

انہوں نے بتایا کہ کمپنی پہلے مرحلے میں تین طیارے لیز پر حاصل کرے گی اور کمپنی کو سی ای او سدرن کمانڈر ایئر وائس مارشل عمران چلائیں گے۔

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.