
کراچی میں نیٹی جیٹی پل پر ٹرالر کی ٹکر سے کار سوار باپ اور ایک بیٹا جاں بحق ہوگیا جب کہ حادثے کے نتیجے میں رکشہ سوار شدید زخمی ہوگیا۔
ڈان نیوز کے مطاق کراچی کے علاقے کیماڑی میں نیٹی جیٹی پر ٹرالر کی ٹکر سے ایک کار پل سے نیچے جا گری جس کے نتیجے میں گاڑی میں موجود باپ اور بیٹا زندگی کی بازی ہارگئے. جب کہ کار میں موجود دوسرا بیٹا شدید زخمی ہے۔
پولیس کے مطابق حادثہ ٹرالر کی تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، جاں بحق افراد ڈیفنس میں واقع رہائش گاہ سے سائٹ ایریا میں اپنی فیکٹری جا رہے تھے۔
ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے. کہ ٹرالر کی ٹکر سے رکشے میں سوار شخص بھی شدید زخمی ہوا ہے، جاں بحق افراد کی لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے. کہ حادثے کا ذمہ دار. ڈرائیور ٹرالر چھوڑ کر فرار ہوگیا، ٹرالر کو تحویل میں لے لیا گیا ہے اور ڈرائیور کی تلاش جاری ہے۔
حادثے کے بعد نیٹی جیٹی پل پر بدترین ٹریفک جام کے مناظر دیکھے گئے. اور کچھ ہی دیر میں گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔
ٹریفک حادثات
یاد رہے کراچی میں رواں سال ٹریفک حادثات میں 132 شہری جاں بحق. اور 1870سے زائد شہری زخمی ہوئے۔
کراچی میں ٹریفک حادثات میں. خطرناک حد تک اضافہ ہوگیا ہے، شہر بھر میں ٹریفک حادثات. میں 20 بچوں اور 17 خواتین سمیت 132 شہریوں سے جینے کا حق چھین لیا گیا۔
واضح رہے کہ کراچی میں ڈمپرز اور ٹینکروں سے ٹریفک حادثات میں اضافے اور شہریوں کی ہلاکت پر احتجاج کے پیش نظر صوبائی حکومت کی جانب سے حال ہی میں شہر میں بھاری گاڑیویوں کی نقل و حرکت سے متعلق قوانین سخت کیے گئے تھے۔
رواں ماہ کے اوائل میں صوبائی حکومت نے دن کے وقت بھاری گاڑیوں کے شہر میں داخلے پر پابندی عائد کرتے ہوئے انہیں صرف رات 11 بجے سے صبح 6 بجے تک چلانے کی اجازت دی تھی۔
تاہم پانی، پیٹرولیم مصنوعات، ادویات، گوشت اور دیگر ضروری اشیا لے جانے والے ٹرکوں کو استثنیٰ دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ، ڈمپر اور ٹرالرز کی وجہ سے پیش آنے. والے حادثات کے باعث حکومت سندھ نے تمام ہیوی گاڑیوں کے لیے. فزیکل فٹنس سرٹیفکیٹ لازمی قرار دیا تھا۔