کےالیکٹرک کا بجلی چوروں کےخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ اس حوالے سے بجلی کمپنی کا کہنا ہے کہ شہر کراچی میں تقریباً 4 کروڑ یونٹس کی بجلی چوری پکڑی گئی ہے۔
ترجمان کےالیکٹرک نے کہا کہ ستمبر میں 24 ہزار بجلی چوری کے واقعات کی نشاندہی ہوئی، بجلی چوروں سے 4 کروڑ 15 لاکھ روپےکی رقم وصول کی گئی۔
کےالیکٹرک نے 2023 کے آغاز سے. اب تک 14 ہزار سے زائد کنڈے ہٹائے، کراچی بھر میں اوسطاً روزانہ کی بنیاد. پر 60 کارروائیاں کی گئیں۔
ترجمان کےالیکٹرک کا کہنا ہے. کہ مختلف تھانوں میں 759 ایف آئی آرز درج کروائی جا چکی ہیں۔