کراچی کار ساز روڈ حادثے پر پولیس کی عدالت میں جمع کرائی گئی رپورٹ سامنےآگئی۔
عدالت میں جمع کرائی گئی رپورٹ میں بتایا گیا کہ جناح اسپتال کے سائیکولوجیکل ڈپارٹمنٹ کو ملزمہ سے تفتیش کی درخواست کی۔
ڈاکٹر چنی لال نے کہا کہ ملزمہ خاتون سائیکولوجیکل ڈپارٹمنٹ میں زیر علاج ہے۔
ڈاکٹر نے مزید کہا کہ ملزمہ کنفیوژ ہے، وہ ہوش و حواس میں نہیں، خاتون کو عدالت میں پیش نہیں کیا جا سکتا۔
دوسری جانب سٹی کورٹ کراچی نے کارساز پر گاڑی کی ٹکر سے باپ بیٹی کے جاں بحق ہونے کے. کیس میں ملزمہ نتاشا کا ایک دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا گیا ہے۔
واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی جیو نیوز نے حاصل کر لی ہے۔ تیز رفتار گاڑی سوار ملزمہ نے گزشتہ روز موٹرسائیکل سواروں اور دوسری گاڑیوں کو روند ڈالا تھا۔ حادثے میں باپ اور بیٹی جاں بحق اور 5 افراد زخمی ہوئے تھے۔
خاتون کار سوار کی ٹکر سے باپ اور بیٹی جاں بحق ہوئے تھے، جن کی نماز جنازہ میمن مسجد گلزار ہجری. میں ادا کردی گئی۔
نماز جنازہ میں عزیز و اقارب، علاقہ مکین سمیت سیاسی شخصیات نے شرکت کی۔
[email protected]
[email protected]