ڈبل روٹی میں چوہے کی باقیات ملنے کے بعد کمپنی کا اپنے گاہگوں کو پیسے واپس کرنے کا اعلان

جاپان میں ڈبل روٹی کی جانی مانی کمپنیوں میں سے ایک نے اپنی بریڈ میں سے چوہے کی باقیات ملنے کے بعد تقریباً ایک لاکھ بریڈ کے پیکٹ واپس منگوا لیے ہیں جبکہ خریداروں کو پیسے بھی واپس کرنے کی پیشکش کی ہے۔

پاسکو شیکیشیما کارپوریشن نے سفید آٹے سے بنی اپنی ڈبل روٹی کے تقریباً ایک لاکھ چار ہزار پیکٹ واپس منگوا لیے ہیں۔ یہ فیصلہ کم از کم دو ڈبل روٹی کے پیکٹس میں سے چوہے کی باقیات ملنے کے بعد لیا گیا۔

پاسکو بریڈ جاپان میں کافی مشہور ہے. اور یہ ہر دکان اور سپر مارکیٹ پر باآسانی دستیاب ہوتی ہے۔

کمپنی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے. کہ تاحال بریڈ کھانے سے کسی کے بیمار پڑنے کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔

’ہم اس تکلیف کے لیے. اپنے تمام گاہکوں، بزنس پارٹنرز اور دیگر متاثرہ افراد سے معذرت خواہ ہیں۔‘

تاحال پاسکو کی جانب سے اس بات کی وضاحت نہیں کی گئی. کہ ان کی ڈبل روٹی میں چوہے کی باقیات کیسے آئی ہیں تاہم، کمپنی نے کوالٹی کے معیار کو بہتر بنانے کا وعدہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسا دوبارہ کبھی نہیں ہو گا۔

پاسکو نے اپنی ویب سائٹ پر ایک فارم بھی جاری کیا، جس کو بھر کر متاثرہ گاہک اپنی رقوم واپس حاصل کر سکتے ہیں۔

پاسکو شیکیشیما کارپوزشن کی اشیا امریکہ، چین، آسٹریلیا اور سنگاپور سمیت کئی ممالک کو برآمد کی جاتی ہیں۔

غیر معیاری

جاپان میں صفائی کا خاص خیال رکھا جاتا ہے اور یہاں کمپنیوں کو شازونادر ہی کھانے پینے کی چیزیں غیر معیاری ہونے کے باعث واپس منگوانی پڑتی ہیں۔

رواں مہینے کے اوائل میں شمال مشرقی میاگی پریفیکچر میں. سینکڑوں طلبا سکول کو مہیا کیے. جانے والا دودھ پی کر بیمار پڑ گئے تھے۔

مارچ میں دوا ساز کمپنی کوبایاشی فارماسیوٹیکل نے کولیسٹرول کم کرنے کے لیے. غذائی سپلیمنٹس رضاکارانہ طور پر واپس منگوا لی تھی۔ پچھلے مہیںے کمپنی کا کہنا تھا کہ وہ ممکنہ طور پر اپنی مصنوعات سے منسلک پانچ اموات کی تحقیقات کر رہی ہے۔ اس سپملیمنٹ کی. تیاری میں سرخ خمیری چاول استعمال کیا جاتا ہے۔

پچھلے سال، سیون الیون نامی سٹورز کی ایک برانچ نے رائس بال میں کاکروچ کے پائے جانے کے بعد معافی مانگتے ہوئے اپنی مصنوعات واپس منگوا لی تھی۔

3 Comments

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.