ابھرتی ہوئی اداکارہ نور ظفر خان نے کہا ہے کہ مہنگائی کی وجہ سے وہ بھی اپنا معاوضہ ڈالر کی قدر بڑھنے کے حساب سے بڑھاتی ہیں۔
اداکارہ نور ظفر خان معروف اداکارہ سارہ خان کی چھوٹی بہن ہیں. اور اب تک وہ متعدد ڈراموں میں کام کر چکی ہیں۔
نور ظفر خان بڑی بہن سارہ خان کے مقابلے اسکرین پر کم دکھائی دیتی ہیں. اور انہوں نے خود بھی اعتراف کیا کہ وہ عام طور پر سال میں ایک ہی ڈراما کرتی ہیں۔
اداکارہ نے حال ہی میں کامیڈی شو. ’مذاق رات‘ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے شوبز سمیت دیگر معاملات پر کھل کر بات کی۔
اداکارہ کے مطابق انہیں زیادہ تر ایک جیسے ہی کرداروں کی پیش کش ہوتی ہے، جس وجہ سے وہ کوشش کرتی ہیں. کہ بار بار ایک جیسے روپ نہ دھاریں۔
ان کا کہنا تھا کہ ان کی کوشش ہوتی ہے کہ ہر بار انہیں پہلے سے منفرد اور نئے کردار کی پیش کش ہو، اس لیے عام طور پر وہ اسکرپٹ کو مسترد کردیتی ہیں. اور ڈراموں میں کام نہیں کرتیں۔
نور ظفر خان کا کہنا تھا. کہ وہ سال میں ایک ہی ڈراما کرتی ہیں. جس میں ان کا کردار پہلے کردار سے مختلف اور اچھا ہوتا ہے۔
سارہ علی خان
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ متعدد بار انہیں اپنی بڑی بہن سارہ علی خان نے کرداروں کی پیش کش کی، جب ان کی بڑی بہن کو آفر ہوئی. تو انہوں نے ہدایت کاروں کو انہیں کاسٹ کرنے کی تجویز دی۔
انہوں نے بتایا کہ وہ بڑی بہن سارہ خان سے ڈراموں میں کرداروں سے متعلق مشورے کرتی ہیں. اور ان سے مدد بھی مانگتی ہیں۔
شادی سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب پر نور ظفر خان کا کہنا تھا. کہ وہ صرف اس شخص سے شادی کریں گی جو ان سے پیار کرے اور ان کا خیال رکھے، ان کے لیے مذکورہ شخص کے گلوکار یا اداکار ہونا. معنی نہیں رکھتا۔
معاوضے سے متعلق پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں اداکارہ نے بتایا کہ مہنگائی کے حساب سے وہ ڈالر کی قدر بڑھنے کے حساب سے اپنا معاوضہ بھی بڑھاتی ہیں۔
نور ظفر خان کا کہنا تھا کہ جیسے جیسے ڈالر کے ریٹ اور مہنگائی بڑھتی ہے، وہ بھی اپنا معاوضہ بڑھا دیتی ہیں، تاہم انہوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ وہ کتنا معاوضہ وصول کرتی ہیں۔