چین کے شہر گوئیشی میں حکومت نے شہریوں کی شادی کروانے کیلئے سرکاری ایپ متعارف کروادی ہے۔
شہر میں 6 لاکھ 40 ہزار افراد رہائش پذیر ہیں، یہ ایپ اکیلے رہائشیوں کا ڈیٹا اکٹھا کر کے ان کیلئے موزوں ساتھی کا انتخاب کرے گی۔
چین کے سرکاری اخبار کے مطابق ایپ کے ذریعے رابطہ کر کے شہری ایک دوسرے سے ملاقات بھی کرسکتے ہیں۔
گوئیشی صوبہ جیانگ ژی میں ہے۔ پورے صوبے میں شادی کی شرح میں اضافے کیلئے حکومت نے اقدامات کیے ہیں۔ یہ ایپ ان ہی اقدامات کا حصہ ہے۔
اس صوبے میں شادی کی شرح پچھلے 10 سال سے روبہ زوال تھی۔ سال 2021 میں ایک ہزار لوگوں میں سے اوسط 5.4 افراد شادی کرتے تھے۔