چین، روس اور ایران جوہری ہتھیاروں کے معاملے پر بیجنگ میں مذاکرات کریں گے

چین کی وزارت خارجہ کے مطابق جمعے کو بیجنگ میں روس، ایران اور چین جوہری مذاکرات کریں گے، جن میں روس اور ایران کے نائب وزرائے خارجہ حصہ لیں گے۔

بیجنگ سے بدھ  12 مارچ کو موصولہ خبر رساں ادارے روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق چینی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے. کہ آئندہ جمعے. کو ایران اور روس کے نائب وزرائے خارجہ بیجنگ میں ان سہ فریقی مذاکرات میں حصہ لیں گے، جن میں ”جوہری مسائل‘‘ پر بات چیت ہو گی۔

2022 ء میں یوکرین کی جنگ کے آغاز سے ہی ایران اور روس کے تعلقات گہرے ہوئے ہیں۔ اس سلسلے میں جنوری میں اسٹریٹیجک تعاون کے ایک معاہدے پر دستخط بھی ہوئے۔  ایران اور روس دونوں کے چین کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں۔

اجلاس کی تفصیلات

بدھ کے روز ایک پریس کانفرنس میں چینی وزارت خارجہ کی. ترجمان ماؤ ننگ نے کہا کہ 14 مارچ کو بیجنگ میں ہونے والے سہ فریقی. اجلاس کی صدارت چینی نائب وزیر خارجہ ما چاؤشو کریں گے۔ جمعے کو ہی نیویارک میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا بند کمرے میں ایک. اجلاس بھی ہوگا، جس میں ایران کے تقریباﹰ ہتھیاروں کے درجے کے قریب پہنچ چکے. یورینیم کے ذخیرے میں ممکنہ توسیع کے. حوالے سے بات چیت ہو گی

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.