پیڈل: پاکستان میں تیزی سے مقبول ہونے والا منفرد کھیل جو سرمایہ کاروں کے لیے ’منافع بخش‘ اور سیکھنے میں ’آسان‘ ہے

اسلام آباد سمیت پاکستان کے دیگر بڑے شہروں میں ایک ایسا کھیل تیزی سے مقبولیت حاصل کر رہا ہے جسے دو مختلف کھیلوں کا مرکب کہا جائے تو غلط نہ ہو گا۔

شام کو کہیں فلڈ لائٹس سے روشن جگہ دیکھنے پر عموماً یہی گمان ہوتا ہے. کہ یہاں یا تو کرکٹ کھیلی جا رہی ہو گی یا فٹبال لیکن ایک ایسے کھیل اسلام آباد، لاہور اور کراچی میں اپنی جگہ بنا لی ہے. جو بالخصوص نوجوانوں کے لیے پرکشش کھیل بنتا جا رہا ہے۔

یہاں بات ‘پیڈل’ کی ہو رہی ہے جس میں آپ کو ٹینس اور سکواش دونوں کی ہی جھلک نظر آتی ہے لیکن یہ کھیلنے میں قدرے آسان ہے۔

شاید میری طرح آپ بھی اس کھیل کے بارے میں پہلی مرتبہ سن رہے ہوں. لیکن اسلام آباد میں پیڈل کورٹس میں جا کر مجھے معلوم ہوا. کہ لڑکے اور لڑکیاں اس کھیل میں کتنی دلچسپی رکھتے ہیں۔

پیڈل ٹینس

پیڈل جسے کچھ ممالک میں پیڈل ٹینس بھی کہا جاتا ہے. کی تاریخ زیادہ پرانی نہیں ہے. لیکن آج اسے 130 سے زیادہ ممالک میں تین کروڑ سے زیادہ لوگ کھیلتے ہیں۔

کھیلنے والوں کی فہرست میں رافیل نڈال، نوواک جوکووچ اور فٹ بالر لیونل میسی سمیت کھیلوں کے متعدد ستارے موجود ہیں۔

...

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.