پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل تیسرے روز بھی کمی

💬0

وفاقی حکومت نے  تیسرے روز بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کر دی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے 25 ستمبر کیلیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین کردیا۔

اوگرا کی جانب سے ہائی اسپیڈ ڈیزل اور پیٹرول دونوں کی قیمتوں میں کمی کی گئی ہے۔

وزارت پیٹرولیم کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے. 63 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جس کے بعد نئی قیمت 412 روپے 12 پیسے فی لیٹر پر پہنچ گئی۔

نوٹی فکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 84 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے. جس کے بعد نئی قیمت 389 روپے 28 پیسے. فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے 25 ستمبر کے لیے  ہوگا۔ اوگرا کے مطابق عالمی سطح پر پلاٹس ریٹس، پریمیئم اور دیگر عوامل میں تبدیلی کے باعث قیمتوں میں ردوبدل کیا گیا ہے۔

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.